Nawab Malik Tweet: نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کی نئی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 11:16 AM IST

Nawab Malik Tweet: نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کی نئی تصویر شیئر کی

نواب ملک کی جانب سے ٹویٹ کی گئی اس تصویر میں ٹوپی پہنے ایک شخص (نواب ملک (Nawab Malik Tweet) کے مطابق، سمیر وانکھیڑے) ایک کاغذ پر دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر نکاح نامہ کی بتائی جا رہی ہے۔

مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک (NCP Leader Nawab Malik) نے نارکوٹکس کنٹرول آف بیورو (Narcotics Control Bureau) کے افسر سمیر وانکھیڑے کے تعلق سے ایک اور ٹویٹ کیا ہے۔

نواب ملک کا ٹوئٹ
نواب ملک کا ٹوئٹ

نواب ملک کی جانب سے ٹویٹ کی گئی اس تصویر میں ٹوپی پہنے ایک شخص (نواب ملک کے مطابق، سمیر وانکھیڑے) ایک کاغذ پر دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر نکاح نامہ کی بتائی جا رہی ہے۔

نواب ملک کا ٹوئٹ
نواب ملک کا ٹوئٹ

بتا دیں کہ نواب ملک کا یہ ٹویٹ سمیر وانکھیڑے (Sameer Wankhede) کے والد کی درخواست پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے آیا ہے۔ سمیر وانکھیڑے کے والد نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ نواب ملک کو سوشل میڈیا پر ان کے خاندان کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے سے روکا جائے۔ اس درخواست پر فیصلہ آج آنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر نواب ملک کی بیٹی نیلوفر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وانکھیڑے کی شادی کا کارڈ اور سرٹیفکیٹ شیئر کیا تھا۔ این سی بی افسر کے خلاف دونوں دستاویزات کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'سمیر وانکھیڑے اور ان کا خاندان ثبوت ہونے کے باوجود انکار کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: میری لڑائی شہر میں جاری ناانصافی کے خلاف ہے: نواب ملک

نیلوفر کی جانب سے شیئر کیے گئے شادی کے کارڈ میں لڑکی کا نام شبانہ اور لڑکے کا نام سمیر ہے۔ اس کارڈ میں سمیر وانکھیڑے کے والد کا نام داؤد اور والدہ کا نام زاہدہ وانکھیڑے لکھا ہوا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کچھ دن پہلے نواب ملک نے سمیر وانکھیڈے کو مسلم ہونے کی بات کہی تھی اور ان پر مذہب چھپا کر غلط طریقے سے نوکری حاصل کرنے اور ریزرویشن کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.