Mulayam Singh Yadav's Birthday ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 7:57 PM IST

ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد

مشاعرے میں شامل مولانا کلب جواد نے ملائم سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سبھی طبقات کے لیے کام کیا ہے۔ وہیں مولانا خالد رشید نے ملائم سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو روزی روٹی سے جوڑنے کا کام کیا۔ Mulayam Singh Yadav's Birthday

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد رفیق الملک کے عنوان سے لکھنؤ کے حسین آباد علاقے میں واقع گھنٹہ گھر میں تاریخی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مولانا فضل المنان سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ملائم سنگھ یادو کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نے نہ صرف ایک خاص طبقے کے لیے بلکہ تمام مذاہب اور طبقے کے لیے کام کیا ہے۔ مشاعرے میں شامل مولانا کلب جواد نے ملائم سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سبھی طبقات کے لیے کام کیا ہے۔ وہیں مولانا خالد رشید نے ملائم سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو روزی روٹی سے جوڑنے کا کام کیا۔ مولانا فضل المنان نے اپنے خطاب میں ملائم سنگھ کو عظیم رہنما بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٍمرکزی وزیر دفاع رہتے ہوئے ملک کو پائیدار بنانے اور مظلوم کسانوں کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔Mushaira held on the occasion of Mulayam Singh Yadav's birthday in lucknow

ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد


مزید پڑھیں : Rahat Indori Death Anniversary راحت اندوری کی دوسری برسی پر مشاعرہ

مشاعرے کے کنوینر محمد عباد نے ملائم سنگھ کو ملک کا عظیم سیاسی رہنماو بتاتے ہوئے کہا کہ نیتا جی نے ملک کو اتحاد کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام طبقات کے لیے اہم خدمات انجام دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسان خوش ہو گا، تو ملک خوشحالی کی طرف جائے گا۔ اس موقع پر شاعر شکیل اعظمی، محشر افریدی، سردار چرن سنگھ بشر، ماجد دیوبندی ، ڈاکٹر طارق قمر، حسن کاظمی، ڈاکٹر نسیم نکہت، سلیم بلرام پوری اور احمد دانش نے منفرد انداز میں اپنا کلام پیش کیا۔ اس مشاعرہ میں حضرت مولانا ظفر الدین ندوی، مولانا کلب سبطین نوری، مولانا یعسوب عباس، پروفیسر شارب ردولوی نے شرکت کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر نیر جلالپوری نے ادا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.