Subhas Chandra Bose Jayanti مرمو اور مودی کا سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 11:14 AM IST

مرمو اور مودی کا سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ Murmu and Modi Pay tribute to Netaji

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے پیر کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے 126 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مرمو نے ٹویٹ کیا، "پراکرم دیوس پر تمام ہم وطنوں نے مادر ہند کے عظیم فرزند نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نیتا جی غیر معمولی ہمت اور حب الوطنی کی علامت ہیں۔ ان کی قیادت میں لاکھوں لوگوں نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ تمام بھارتی ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔ واضح رہے کہ سال 2021 میں مرکزی حکومت نے نیتا جی کے یوم پیدائش 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • पराक्रम दिवस पर, सभी देशवासी भारत माता के एक महान सपूत, नेताजी सुभाष चंद्र बोस को श्रद्धांजलि अर्पित करते हैं। नेताजी असाधारण साहस और देशभक्ति के प्रतीक हैं। उनके नेतृत्व में लाखों लोग भारत के स्वतंत्रता संग्राम में शामिल हुए थे। सभी भारतवासी सदैव उनके ऋणी रहेंगे।

    — President of India (@rashtrapatibhvn) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے 126 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کی تاریخ میں ان کی منفرد شراکت کو یاد کیا۔ مودی نے ٹویٹ کیا، "آج پراکرم دیوس پر، میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور بھارت کی تاریخ میں ان کے منفرد تعاون کو یاد کرتا ہوں۔ انہیں نوآبادیاتی حکمرانی کے تئیں شدید مزاحمت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے خیالات کی گہرائی سے متاثر ہو کر، ہم بھارت کے لیے ان کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔" قابل ذکر ہے کہ سال 2021 میں مرکزی حکومت نے نیتا جی کے یوم پیدائش 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سے ہر سال 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • Today, on Parakram Diwas, I pay homage to Netaji Subhas Chandra Bose and recall his unparalleled contribution to India’s history. He will be remembered for his fierce resistance to colonial rule. Deeply influenced by his thoughts, we are working to realise his vision for India.

    — Narendra Modi (@narendramodi) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: PM Modi offers tribute to Netaji: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم مودی کا خراج

سبھاش چندر بوس 23 جنوری 1897 میں اڑیسہ کے کٹک میں مشہور وکیل جانکی داس بوس کے گھر پیدا ہوئے تھے، انھوں نے جنگ آزادی میں حصہ لیا۔ سبھاش چندر بوس نے اپنے طالب علمی کے دور میں انگریز پروفیسر کو بھارتیوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مار دیا۔ سنہ 1919 میں وہ اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ گئے۔ سبھاس چندر بوس 18 اگست 1945 کو وفات پائے۔ سبھاش چندر بوس ایک قوم پرست رہنما کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.