Malegaon JDS Warns Municipal Commissioner مالیگاؤں جنتادل سیکولر کا میونسپل کمشنر کو انتباہ

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 12:02 PM IST

Malegaon JDS Warns Municipal Commissioner

مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری محمد مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ میونسپل کمشنر کی بطور پرشاشک (منتظم) نامزدگی کے بعد شہر میں بنیادی سہولیات کا زبردست فقدان ہے۔ کمشنر فوری طور پر سینٹرل حلقہ کے لیے بجٹ فراہم کریں تاکہ عوام کو ہورہی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے۔

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری محمد مستقیم نے میونسپل کارپوریشن انتخابات اور موجودہ شہری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ Malegaon Janata Dal Secular Press Conference

محمد مستقیم نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن باڈی کی میعاد ختم ہونے کے بعد جب سے کمشنر کو بطور پرشاشک نامزد کیا گیا ہے تب سے شہر میں بنیادی سہولیات کے فقدان میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کارپوریشن کا 2022-23 کا بجٹ میونسپل باڈی کی میعاد ختم ہوتے ہی کمشنر کے ذریعے منجمد (freeze) کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کے ذریعے بجٹ ریلیز کیا گیا لیکن خبروں میں شائع شدہ مواد کو مانا جائے تو کچھ ہی دنوں میں کمشنر (پرشاشک) نے اس پر دوبارہ اسٹے لگا دیا۔ Malegaon Deprived Basic Facilities

محمد مستقیم ڈگنٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بجٹ پرشاشک کے ذریعے عائد اسٹے کے باوجود گزشتہ مہینے کارپوریشن کی جانب سے ایک اشتہار ظاہر کیا جاتا ہے جس میں 20 کروڑ روپے کے جنرل فنڈ سے مختلف تعمیراتی کاموں کے لئے ٹینڈر طلب کئے جاتے ہیں اور قریب قریب یہ بھی تعمیراتی کام شہر کے مغربی حصے یعنی مالیگاؤں آؤٹر حلقہ(غیر مسلم علاقہ) کا ذکر مذکورہ اشتہار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی جو آبادی کارپوریشن کو 80 فی صد ٹیکس ادا کرتی ہے اسے ہی بنیادی سہولیات سے مسلسل محروم کیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر سینٹرل حلقہ کے عوام(مسلم عوام) کو چڑانے کے لئے وقتا فوقتا مغربی علاقے میں بڑے بڑے تعمیراتی کام پاس کئے جاتے ہیں۔

اس دوران جنتادل سیکولر کی مقامی صدر شان ہند نے کہا کہ کچھ سیاسی رہنما اپنے فائدے کے لئے پورے مالیگاؤں سینٹرل کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رہے ہیں اور ترقی کا نعرہ بھی لگاتے ہیں۔ شان ہند نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمشنر فوری طور پر 2022-23 کے بجٹ کو ریلیز کریں اور مالیگاؤں سینٹرل حلقہ میں بھی تعمیرات کام کا آغاز کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ حصہ داری کی بنیاد پر سینٹرل علاقے میں 80 کروڑ روپے کا فنڈ دیا جائے جس سے شہر کے بنیادی کام کاج کو کیا جاسکے۔ شان ہند نے اس بات کا انتباہ دیا کہ اگر ہمارے مطالبات کی یکسوئی نہیں کی تو مستقبل قریب میں کمشنر کے خلاف جمہوری طرز پر عوام تحریک چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.