Mahram Not Mandatory حج یا عمرہ کے دوران خواتین کے ساتھ محرم لازمی نہیں، سعودی وزیر

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 1:41 PM IST

حج یا عمرہ کے دوران خواتین کے ساتھ محرم لازمی نہیں، سعودی حکومت

سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ ویزوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ویزوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے سے جو مسلمان کسی بھی ویزے پر مملکت میں آتے ہیں وہ عمرہ کر سکتے ہیں۔ Saudi Govt On Hajj

قاہرہ: سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے پیر کے روز کہا کہ حج یا عمرہ کے دوران خواتین کے ساتھ محرم کا جانا ضروری نہیں ہے۔ سعودی حکومت نے اس تنازع کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اب خواتین کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی نہیں ہے۔گزشتہ روز قاہرہ میں سعودی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر نے واضح کیا کہ دنیا کے کسی بھی حصے سے خواتین محرم کے بغیر حج یا عمرہ کر سکتی ہیں۔mahram is not mandatory for women during Hajj or Umrah

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی توسیع کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی توسیع ہے۔ کل لاگت 200 ارب ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔ عمرہ ویزوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویزوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے سے جو مسلمان کسی بھی ویزے پر مملکت میں آتے ہیں وہ عمرہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ GST on Hajj and Umrah Services: حج وعمرہ ٹور آپریٹرز جی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں، سپریم کورٹ

واضح رہے کہ حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ باقی چار ستون شہادت، نماز، زکوٰۃ اور صوم ہیں۔ جسمانی اور مالی طور پر استطاعت رکھنے والے مسلمانوں پر زندگی میں ایک بار حج کرنا لازم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.