Muslim Couple Remarry In Kerala کیرالہ میں مسلم جوڑے کی دوبارہ شادی، گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعنیات

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 9:47 AM IST

کیرالہ میں مسلم جوڑے کی دوبارہ شادی

کیرالہ میں ایک شادی شدہ مسلم جوڑے نے دوبارہ اس لئے شادی کی کیونکہ وہ پوری جائیداد اپنی بیٹیوں کے نام وقف کرنا چاہتے ہیں، لہذا ان کی شادی کے بعد کچھ تنظیموں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد پولیس نے علاقے میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں۔ Muslim Couple Remarry In Kerala

کاسرگوڈ: کیرالہ پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے ایک مسلم وکیل کے گھر کے ارد گرد چوکسی بڑھا دی ہے، جس نے اپنی بیٹیوں کی مالی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی بیوی سے دوبارہ شادی کی۔ایک سینئر پولیس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس شخص اور اس کے خاندان کے خلاف کچھ تنظیموں کی طرف سے دھمکیوں کی اطلاعات کے پیش نظر یہاں کنہان گڑھ میں وکیل اداکار سی شکور کی رہائش گاہ کے علاقے میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ شکور نے اپنی بیوی شینا سے دوسری شادی اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت بدھ کو ہوسدرگ تعلقہ کے کنہان گڑھ میں سب رجسٹرار کے دفتر میں اپنی تین بیٹیوں کی موجودگی میں کی۔ جوڑے نے ایس ایم اے کے تحت دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مسلم پرسنل لاء کے تحت بیٹیوں کو اپنے باپ کی جائیداد کا صرف دو تہائی حصہ ملے گا اور باقی حصہ مرد وارث کی عدم موجودگی میں بھائیوں کے پاس جائے گا۔

.

مزید پڑھیں:۔ Kerala Muslim Couple Remarriage مسلم جوڑے نے بیٹیوں کو جائیداد میں پورا حق دینے کے لئے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایڈوکیٹ اور اداکار سی شکور نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی کی ہے۔ اس نے یہ کام اپنی تین بیٹیوں کو اپنی جائیداد دینے کے لیے کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مغربی ممالک میں لوگ اپنے شریک حیات سے دوبارہ شادی کرتے ہیں لیکن اس نے یہ قدم اپنی جائیداد اپنی بیٹیوں کو دینے کے لیے اٹھایا ہے۔ مسلم وراثت کے قانون کے مطابق بیٹیوں کو باپ کی جائیداد کا صرف دو تہائی حصہ ملتا ہے اور باقی حصہ مرد وارث کی عدم موجودگی میں باپ کے بھائیوں کو جاتا ہے۔ اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کرنے والے شکور اب شرعی قانون سے باہر آ چکے ہیں اور اب اپنی مرضی کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.