International Condom Day پلایم میں 13 فروری کو 'انٹرنیشنل کنڈوم ڈے' کا انعقاد کیا جائےگا

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 8:13 PM IST

پلایم میں 13 فروری کو 'انٹرنیشنل کنڈوم ڈے' کا انعقاد کیا جائےگا

جنسی متعدی امراض کے تئيں عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے انٹرنیشنل کنڈوم ڈے کا انعقاد کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل کنڈوم ڈے کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کا مقصد لوگوں کو کنڈوم استعمال کرنے کی ترغیب دے تفریحی اور اختراعی انداز میں محفوظ جنسی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

ترواننت پورم: ترواننت پورم کے پلایم کے ایانکلی ٹاؤن ہال میں 13 فروری کو جنسی متعدی امراض کے تئيں عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے انٹرنیشنل کنڈوم ڈے کا انعقاد کیا جائےگا۔ایڈز ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن (اے ایچ ایف) کے کنٹری پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر وی سام پرساد نے ہفتہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئی سی ڈی کا اہتمام کنڈوم کے مسلسل استعمال کے ذریعے ایچ آئی وی، جنسی طور پر متعدد امراض (ایس ٹی آئی) اور غیر مطلوبہ حمل کی روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ایڈز ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن (اے ایچ ایف) نے کیرالہ اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی (KSACS)، ہندوستان لائف کیئر لمیٹڈ (HLL) اور الائنس فرنچائزی تریوندرم کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ICD کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ڈی کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کا مقصد لوگوں کو کنڈوم استعمال کرنے کی ترغیب دے تفریحی اور اختراعی انداز میں محفوظ جنسی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Strange Addiction: بنگال کے نوجوانوں میں فلیور کنڈوم کا بڑھتا نشہ

دنیا بھر میں 3.67 کروڑ افراد ایچ آئی وی اور ایس ٹی آئی سے متاثر ہیں، جس کے پیش نظر جنسی بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو تعلیم دینا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا ایچ آئی وی سے بچاؤ کے عالمی اہداف میں بری طرح سے ناکام ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں روزانہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد جنسی متعدد امراض سے متاثر ہوتے ہیں، کنڈوم کے استعمال کی وکالت اور اس کا فروغ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.