Instagram Server Down انسٹاگرام کا سرور ڈاؤن، صارفین پریشان

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 7:19 AM IST

انسٹاگرام کا سرور ڈاؤن، صارفین پریشان

گزشتہ شب دنیا بھر میں انسٹاگرام کا سرور ڈاؤن ہوگیا تھس جس کے سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ یہ مسئلہ چند گھنٹوں بعد حل ہوگیا تاہم سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ Instagram Server Down

حیدرآباد: جمعرات کی رات تقریباً 9 بجے فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کو دقت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔دنیا بھر میں یہ ایپ اچانک ڈاؤن ہوگیا۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر DownDetector نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ انسٹاگرام صارفین نے ٹویٹر پر آکر انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی تصدیق و شکایت کی۔ اس کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر انسٹاگرام ڈاؤن ہیش ٹیگ ٹرینڈ ہونے لگا۔ تاہم بعد میں یہ مسئلہ حل ہو گیا۔ Instagram server down Across the Globe

ٹویٹر پر لوگوں نے کہا کہ فیس بک کے زیر ملکیت تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام دنیا بھر میں ڈاؤن ہے۔ صارفین نے لکھا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ لوگ انسٹاگرام استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہاٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے سرور ایک ساتھ ڈاؤن

اس کے بعد انسٹاگرام نے رات 12 بجے ٹویٹ کیا کہ 'اور ہم واپس آ گئے ہیں! ہم نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے جس کی وجہ سے آج خلل پڑا، اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ حالانکہ انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم انسٹاگرام کا دعویٰ ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.