IAF Sends Four Sukhois آسٹریلیا میں جنگی مشق کے لیے بھارتی فضائیہ نے سکھوئی طیارے روانہ کئے

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 9:26 AM IST

Updated : Aug 20, 2022, 12:14 PM IST

بھارتی فضائیہ

فضائیہ نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک بیڑا پچ بلیک مشق 2022 میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔ یہ مشق ڈارون میں 19 اگست سے 8 ستمبر تک جاری رہے گی۔ IAF sends four Sukhois, two C-17 aircraft for 'Pitch Black' exercise in Australia

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی 17 ممالک کی فضائی جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے جمعہ کو چار سخوئی-30 ایم کے آئی اور دوبھارتی فضائیہ کے سی-17 طیارے پہنچے۔ رائل آسٹریلین ایئر فورس کے زیر اہتمام تین ہفتے پر محیط یہ مشق ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب روس اور یوکرائن کی جنگ جاری ہے اور چین آبنائے تائیوان میں اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔اور امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے تائی پے کا دورہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:فضائیہ کا سی 17 طیارہ بھارتی ملازمین کے ساتھ کابل سے روانہ

فضائیہ نے کہا، ہندوستانی فضائیہ کا ایک بیڑا پچ بلیک مشق 2022 میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔ یہ مشق ڈارون میں 19 اگست سے 8 ستمبر تک جاری رہے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ایف کے بیڑے کی قیادت گروپ کیپٹن وائی پی ایس نیگی کر رہے ہیں اور اس میں سو سے زیادہ ایئر مین شامل ہیں۔ اس میں چار سخوئی-30 MKI لڑاکا طیارے اور دو C-17 طیارے حصہ لیں گے۔

Last Updated :Aug 20, 2022, 12:14 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.