India's G20 Presidency بھارت میں جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس ہائی پروفائل بین الاقوامی میٹنگ کی مانند ہوگا، جے شنکر

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 6:05 PM IST

Etv Bharat

راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اگلے سال بھارت کی زیر صدارت ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس نہ صرف ایک ہائی پروفائل میٹنگ ہوگی بلکہ اس میں عالمی چیلنجوں کے بڑے مسائل پر بھی سنجیدگی سے بات چیت بھی کی جائے گی۔India's G20 Presidency

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو کہا کہ اگلے سال بھارت کی زیر صدارت ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس نہ صرف ایک ہائی پروفائل میٹنگ ہوگی بلکہ اس میں عالمی چیلنجوں کے بڑے مسائل پر بھی سنجیدگی سے بات چیت بھی کی جائے گی۔ جے شنکر نے آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں بھارت کی خارجہ پالیسی پر اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس سال انڈونیشیا کی زیر صدارت ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں جی 20 کی صدارت کو قبول کیا ہے۔S Jaishankar On G20 summit

انہوں نے کہا کہ ہندستان میں جی 20 اجلاس کی میٹنگیں شروع ہو چکی ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ان میں سے 200 میٹنگیں بھارت میں مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں جہاں ملک کی مختلف مصنوعات کو عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ پر بھی زور دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 8 سے 10 جنوری 2023 تک اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرواسی بھارتیہ دیوس دو سال کے وقفے کے بعد منایا جائے گا۔ گیانا کے صدر عرفان علی مہمان خصوصی ہوں گے۔ ملک کی ترقی میں بھارتی تارکین وطن کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لئے پراواسی بھارتیہ دیوس ہر سال 9 جنوری کو منایا جاتا ہے ۔ 1915 میں آج کے دن مہاتما گاندھی جنوبی افریقہ سے وطن واپس آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔ایس جے شنکر نے کہا، 'مجھے ایوان کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کاشی کو 2022-23 کے لیے ایس سی او کی پہلی ثقافتی اور سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے قدیم علمی ورثے اور ہمارے ثقافتی ورثے کو ظاہر کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:G20 Presidency بھارت کی حمایت کرنے پر مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.