Corona Update ملک می کورونا کے 5443 نئے کسیز سامنے آئے

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 2:22 PM IST

Etv Bharat

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کورونا کے 5,443 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا متاثرہ کی تعداد بڑھ کر 4,45,53,042 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 528429 ہو گئی ہے۔ Corona Update

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں 5291 کے اضافے کے ساتھ ہی اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 43978271 ہو گئی ہے۔Corona Update

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.11 ویکسین دی گئی ہیں اور اس عرصے کے دوران کورونا کے 5,443 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا متاثرہ کی تعداد بڑھ کر 4,45,53,042 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 528429 ہو گئی ہے۔ ۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 1.61 فیصد اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 126 ایکٹو کیسز میں اضافے کے بعد ان کی تعداد 46342 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,39,062 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد جانچ کی کل تعداد 89.27 کروڑ ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

دریں اثناء کیرالہ میں کورونا کے 190 ایکٹیو کیسز بڑھ چکے ہیں، جس کی وجہ سے اب کیسز کی تعداد بڑھ کر 15556 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6704894 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71036 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا کے 89 ایکٹو کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 5159 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3535117 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک مریض کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38041 ہو گئی ہے۔

آسام میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2727 ہوگئی ہے اور اب تک 734675 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ اس مدت کے دوران ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 8034 پر مستحکم ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 176 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 2519 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2087846 ہو گئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 21492 تک پہنچ گئی ہے۔ اڈیشہ میں کورونا کے 199 کیسز سامنے آنے کے بعد اب کیسز کی کل تعداد 1501 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1321594 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9186 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک کی گیارہ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ



یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.