IBSA Meeting بھارت نے آئی بی ایس اے میٹنگ کے دوران کثیرجہتی میں اصلاح کے عزم کا اعادہ کیا

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 1:11 PM IST

Etv Bharat

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ٹویٹر پر لکھا کہ 10ویں آئی بی ایس اے سہ فریقی وزارتی کمیشن کی میٹنگ کی میزبانی کی۔ آئی بی ایس اے عمل کا جائزہ لیا اور اس کی سرگرمیوں کو تسلیم کیا۔ عالمی اور کثیر جہتی امور سمیت جنوبی جنوبی تعاون کے فروغ کو سراہا۔ ہندوستان اس وقت آئی بی ایس اے کا صدر ہے۔

نیویارک: بھارت نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بھارت-برازیل-جنوبی افریقہ (آئی بی ایس اے) سہ فریقی وزارتی کمیشن کی 10ویں میٹنگ کی میزبانی کی اور کثیر جہتی نظام میں اصلاح کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ٹویٹر پر لکھا کہ 10ویں آئی بی ایس اے سہ فریقی وزارتی کمیشن کی میٹنگ کی میزبانی کی۔ آئی بی ایس اے عمل کا جائزہ لیا اور اس کی سرگرمیوں کو تسلیم کیا۔ عالمی اور کثیر جہتی امور سمیت جنوبی جنوبی تعاون کے فروغ کو سراہا۔ ہندوستان اس وقت آئی بی ایس اے کا صدر ہے۔

انہوں نے کثیرالجہتی کے لیے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا اور برازیل کے وزیر خارجہ کارلوس فرانکا اور جنوبی افریقہ کے وزیر صحت جو فاہلہ کو شامل ہونے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

آئی بی ایس اے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ تین بڑی جمہوریتوں اور تین مختلف براعظموں کی بڑی معیشتوں کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indo-Pacific Region بھارت۔فرانس، انڈو پیسیفک خطے میں طاقت کا عدم توازن پیدا نہیں ہونے دیں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.