India Records First Death Due to Monkeypox: بھارت میں منکی پاکس کی وجہ سے پہلی موت

India Records First Death Due to Monkeypox: بھارت میں منکی پاکس کی وجہ سے پہلی موت
محکمہ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس سے متاثرہ نوجوان مرض چھپانے کے بعد کیرالہ آیا تھا۔ India Records First Death Due to Monkeypox
بھارت نے کیرالہ کے تھریسور میں منکی پاکس مرض کی وجہ پہلی موت کی اطلاع دی ہے۔ پونے وائرولوجی لیب کے نتائج نے تصدیق کی ہے کہ کرینیور، چاواککڈ کا رہنے والا 22 سالہ نوجوان منکی پاکس سے مر گیا۔
یہ شخص 21 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے کیرالہ پہنچا تھا۔ وزیر صحت وینا جارج کے مطابق، یہ شخص مشرق وسطیٰ میں رہتے ہوئے زونوٹک بیماری میں مبتلا تھا۔ محکمہ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس سے متاثرہ نوجوان مرض چھپانے کے بعد کیرالہ آیا تھا۔ اس ضمن میں وزیر صحت نے معاملے کی تحقیقات کی بھی ہدایت کی ہے۔kerala health minster on monkeypox
