بھارت 75 سے زیادہ ممالک کو دفاعی سازوسامان ایکسپورٹ کر رہا ہے: راجناتھ

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 7:46 PM IST

بھارت 75 سے زیادہ ممالک کو دفاعی سازوسامان ایکسپورٹ کر رہا ہے: راجناتھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’ ہماری دفاعی برآمدات میں گزشتہ پانچ سالوں میں 334 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب بھارت 75 سے زائد ممالک کو برآمدات کر رہا ہے ۔ برآمدات کے شعبے میں ہماری کارکردگی ہمارے دفاعی سازوسامان کی مسابقت اور معیار کے بارے میں مضبوط اشارہ دیتی ہے‘‘۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیرکےروز کہا کہ حکومت دفاعی شعبے میں جدید کاری اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے نتیجے میں گزشتہ پانچ برسوں میں ملک کی دفاعی برآمدات میں 334 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بھارت اب 75 فیصد سے زیادہ ممالک کو ایکسپورٹ بھی کر رہا ہے ۔

سنگھ نے آئندہ مارچ میں گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش 2022 سے قبل پیر کےروز یہاں مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دفاعی سازوسامان کے درآمد کنندہ کا رول مسلسل بدل رہا ہے اور دفاعی شعبے میں برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کی جدید کاری ، اعلیٰ معیار اور سستے ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارم تیار کرنے کی سمت میں کئی اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا

انہوں نے کہا ’’ ہماری دفاعی برآمدات میں گزشتہ پانچ سالوں میں 334 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب بھارت 75 سے زائد ممالک کو برآمدات کر رہا ہے ۔ برآمدات کے شعبے میں ہماری کارکردگی ہمارے دفاعی سازوسامان کی مسابقت اور معیار کے بارے میں مضبوط اشارہ دیتی ہے‘‘۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت دفاعی شعبے میں جدید کاری اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ سال 2021-22 کے سالانہ بجٹ میں دفاعی اسکیم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.75 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ 15 برسوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.