PFI calls for Kerala bandh کیرالہ بند کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 10:23 AM IST

Updated : Sep 23, 2022, 12:49 PM IST

کیرالہ بند کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات

الپپوزا میں کے ایس آر ٹی سی کی بسوں، ایک ٹینکر لاری اور کچھ دیگر گاڑیوں پر ہڑتال کی حمایت کرنے والوں کی طرف سے مبینہ طور پر پتھراؤ میں نقصان پہنچا ہے۔ کوزی کوڈ اور کننور میں بالترتیب پی ایف آئی کارکنوں کے ذریعہ مبینہ طور پر پتھراؤ میں ایک 15 سالہ لڑکی اور ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ دریں اثنا کیرالہ پولیس نے ریاست میں سیکورٹی کو بڑھا دیا اور پی ایف آئی کی طرف سے ایک دن کے ریاست گیر بند کو امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس کے سربراہوں کو ہدایات جاری کیں۔PFI calls for Kerala bandh

ترواننت پورم: کیرالہ بند کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے آج بند کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور این آئی اے کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعہ جس طرح سے پی ایف آئی کے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے، اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پی ایف آئی کی کیرالہ یونٹ نے جمعہ کو صبح سے شام تک بند کی کال دی ہے، تاہم اس بند کی کال سے بنیادی خدمات کو مستثنی رکھا گیا ہے۔ Incidents of violence at several places during the Kerala Bandh

کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں (کے ایس آر ٹی سی) پر مختلف اضلاع بشمول ترواننت پورم، کولم، کوزی کوڈ، وایناڈ اور الاپپوزا میں مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ صبح ایک گاڑی پر پٹرول بم پھینکا گیا جو کننور کے نارائن پارہ میں اخبارات لے کر جا رہی تھی۔ تاہم اس سلسلے میں ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کیرالہ بند کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات

الپپوزا میں کے ایس آر ٹی سی کی بسوں، ایک ٹینکر لاری اور کچھ دیگر گاڑیوں کو مبینہ طور پر ہرتال کال کی حمایت کرنے والوں کی طرف سے پتھراؤ میں نقصان پہنچا۔ کوزی کوڈ اور کننور میں بالترتیب پی ایف آئی کارکنوں کے ذریعہ مبینہ طور پر پتھراؤ میں ایک 15 سالہ لڑکی اور ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ دریں اثنا کیرالہ پولیس نے ریاست میں سیکورٹی کو بڑھا دیا اور پی ایف آئی کی طرف سے ایک دن کی ریاست گیر ہڑتال کی کال کے بعد امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس کے سربراہوں کو ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں:۔ Kerala Bandh پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آج کیرالہ بند کا اعلان

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ریاست میں تمام پولیس اہلکاروں کو امن و امان کی بحالی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔" پی ایف آئی نے جمعرات کو کہا تھا کہ "یہ بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ کارروائی آر ایس ایس کے اشاروں کی جارہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں نے ہمارے کئی رہنماوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام جمہوریت پسند لوگ اس کی مخالفت کریں گے۔ اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہم نے جمعہ کو ریاست بھر میں جمعہ کو کیرالہ بند کی کال دی ہے۔

پی ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری اے عبدالستار نے بیان میں کہا کہ یہ ہڑتال صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گی۔ جمعرات کو پی ایف آئی کے کارکنوں نے ان جگہوں کا دورہ کیا جہاں چھاپے مارے گئے اور مرکز اور اس کی تحقیقاتی ایجنسیوں کے خلاف نعرے لگائے، تاہم سیکورٹی کے پیش نظر ایسے تمام مقامات پر پہلے سے ہی مرکزی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 11 ریاستوں میں چھاپے مارے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔

Last Updated :Sep 23, 2022, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.