دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے سہولت سینٹر کا آغاز hajj 2022

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 10:05 AM IST

delhi hajj committee inaugurate e facility centre  inauguration of Facilitation Center for Pilgrims at Delhi State Haj Committee  Delhi State Haj Committee news'  Central Hajj Committee news  etv bharat urdu news  دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے سہولت سینٹر کا آغاز  دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی  مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی  ممبئی میں مرکزی حج کمیٹی کی ایک تقریب  حج فارم جمع کرنے کے لیے سہولت سینٹر کا آغاز  دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد  Mukhtar Ahmed, Chairman, Delhi State Hajj Committee

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ممبئی میں مرکزی حج کمیٹی کی ایک تقریب کے دوران سفر حج 2020 کے لیے درخواست جمع کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس کے بعد اب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے بھی حج فارم جمع کرنے کے لیے سہولت سینٹر کا آغاز کیا جائے گا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے کہا کہ دو سال کے طویل انتظار کے بعد حج 2022 میں بھارتی حاجیوں کے شامل ہونے کی پوری امید ہے اور دہلی سے حج کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے سبب مجھے حج 2022 کے لیے حج فارم بھرنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نہ صرف دہلی بلکہ شمالی بھارت کی ریاستوں سے آنے والے تمام عازمین حج کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں عازمین کے لیے سہولت سینٹر کا آغاز

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ دفتر میں درخواست دینے والے سبھی عازمین حج کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، آن لائن فارم بھرنے سے لیکر آن لائن بینک میں پیسہ جمع کرانے اور اس سے متعلق دیگر ضروریات جیسے بلڈ گروپ چیکنگ جیسی سبھی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے مہیا کرائی جائیں گی، جس سے عازمین کو کسی بھی کام کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولیات کے لیے وقتا فوقتاً اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔ حج فارم جمع کرنے کا کام یکم نومبر 2021 سے شروع ہو کر 31 جنوری 2022 تک چلے گا، حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ قوائد و ضوابط کے مطابق حج پر جانے والے خواہشمند افراد آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ کورونا وائرس کے سبب حج 2021 میں بہت سی تبدیلیاں

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد، عبدالرحمن حاجی یونس، عبدالواجد خان، ڈاکٹر سید شاداب حسین رضوی اشرفی، اور ایف آئی اسماعیلی بھی موجود رہے۔ اس موقع پر سبھی اراکین نے عازمین حج کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس سفر حج محفوظ اور آسانی سے مکمل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.