Himachal Pradesh Polls 2022 اسٹرانگ روم کے باہر خیمے لگانا ضابطوں کے خلاف نہیں، گرگ

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 6:06 PM IST

Etv Bharat

ہماچل پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر منیش گرگ نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی یا کسی دوسری سیاسی پارٹی کے کارکنان کا اسٹرانگ روم کے باہر کیمپ لگانا اصولوں کے خلاف نہیں ہے۔Himachal Pradesh Polls 2022

شملہ: ہماچل پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر منیش گرگ نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی یا کسی دوسری سیاسی پارٹی کے کارکنان کا اسٹرانگ روم کے باہر کیمپ لگانا اصولوں کے خلاف نہیں ہے۔Himachal Pradesh Polls 2022

گرگ نے منگل کو یہاں کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے ایجنٹ اسٹرانگ روم کے باہر ڈیرے ڈال سکتے ہیں۔ انہیں سہولیات فراہم کرنا الیکشن کمیشن کے فرائض میں آتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا اسٹرانگ روم کے باہر ڈیرے ڈالنا کوئی نئی بات نہیں۔ بی جے پی کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے شکایت ضلعی عہدیداروں کو بھیج دی ہے۔ ریاست میں ضابطوں کے دائرے سے باہر کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 12 نومبر کو ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ایک مرحلے میں ہونے والی پولنگ میں قبائلی اضلاع سمیت ریاست میں کہیں سے بھی تشدد کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ یعنی پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ انتخابی نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔ 12 نومبر کو قبائلی اضلاع سمیت پوری ریاست میں پولنگ ہوئی تھی۔

دریں اثنا، کانگریس پارٹی کے کارکنان نے کئی اسمبلی حلقوں میں اسٹرانگ روم کے باہر خیمے لگائے ہوئے ہیں۔ ہماچل بی جے پی نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے تمام 68 حلقوں میں ڈالے گئے ووٹ ای وی ایم میں قید ہیں۔ پچھلے ہفتے سے یہ ای وی ایم تین درجے حفاظتی حصار میں قید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیرا میٹرز کے مطابق ای وی ایم کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں اسٹرانگ رومز میں بند تمام ای وی ایم بھی تھرڈ آئی (سی سی ٹی وی) کیمروں کی نظر میں ہیں۔ ایسے میں ان کے ہیک ہونے، چوری ہونے اور دھاندلی کا اندیشہ ستا رہا ہے۔

کئی لیڈر اپنی شکست کا الزام ای وی ایم پر لگا رہے ہیں۔ الیکشن جیتنے والے کے لیے ای وی ایم سب سے محفوظ، قابل بھروسہ اور جدید الیکٹرانک دور کا مجسمہ بن جاتی ہے۔ لیکن اگر ہار ہوجاتی ہے تو اس ای وی ایم کو ولن، ناقابل بھروسہ اور غیر محفوظ کہا جانے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Polls 2022 الیکشن کمیشن نے ہماچل میں اسٹرانگ روم سیکورٹی سسٹم کا جائزہ لیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.