Goods Distributed Among Special People مظفّر نگر میں مخصوص افراد کے درمیان آلات کی تقسیم

author img

By

Published : Jan 15, 2023, 10:24 AM IST

مظفّر نگر میں مخصوص افراد کے درمیان آلات تقسیم کیے گئے

مظفّر نگر میں مرکزی حکومت کی جانب سے مخصوص افراد کے درمیان ایک کروڑ 64 لاکھ کے آلات تقسیم کیے گئے، جو مخصوص افراد تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے سہلولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ Goods distributed among special people In Muzaffarnagar

مظفّر نگر میں مخصوص افراد کے درمیان آلات تقسیم کیے گئے

مظفّر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفّر نگر میں مرکزی حکومت کی سماجی انصاف اورامپاورمنٹ وزارت کی اسکیم کے تحت مخصوص افراد کو ایک کروڑ 64 لاکھ کے آلات تقسیم کیے گئے۔ مظفر نگر میں سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزارت کی اسکیم کے تحت گورنمنٹ انٹر کالج گراؤنڈ میں مخصوص افراد کے لیے مفت تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسکیم کے تحت مخصوص افراد کو ایک کروڑ 64 لاکھ کے آلات تقسیم کیے گئے، جس میں 2500 مستحقین مستفید ہوئے۔ مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان اور مرکزی وزیر مملکت نریندر کشیپ اور وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے تمام مستفیدین کو 1.64 کروڑ روپے کی مالیت کے آلات تقسیم کئے۔
کیمپ میں آنے والے مخصوص افراد کی شناخت مئی اور جون میں منعقد کیے گئے کیمپ میں ہوئی تھی۔ پہلے سے شناخت شدہ مستفیدین کو اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت مختلف مخصوص افراد کے لیے مفت معاون آلات فراہم کیے گئے تھے۔ گورنمنٹ انٹر کالج گراؤنڈ کے علاوہ یہ پروگرام مظفر نگر کے چارتھوال، بگھرا، صدر، کھٹولی، جنسٹھ، بدھانہ اور مورنا بلاکس میں بھی منعقد کیا گیا تھا۔ بلاک کے لحاظ سے تقسیم کی جانے والی مجموعی امداد میں سے 100 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں، 478 ٹرائی سائیکلیں، 610 بیساکھییں، 105 واکنگ اسٹکس، 30 ایم ایس آئی ڈی کٹس، 01 سمارٹ فون، 26 رولیٹرز، 52 ہیئرنگ ایڈز، 25 سمارٹ کین اور 245 کیلپلر تقسیم کیے گئے۔ .
مزید پڑھیں:۔ World Disability Day حکومت مخصوص افراد کی ہرممکن مدد کرے، منجوشا سنگھ
اس موقع مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے کہا کہ مخصوص افراد کے لیے مفت تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ مظفر نگر کے تمام مخصوص افراد کو معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جلد ہی وہ بڈھانہ اسمبلی حلقہ کے شاہ پور قصبہ میں ایک پروگرام منعقد کرنے والے ہیں۔ جہاں مخصوص افراد میں مصنوعی اعضاء تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو مخصوص افراد تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں حکومت کی سکیم کے تحت سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.