Tweet On Khasi Dress کیرتی آزاد کا وزیراعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ، مقدمہ درج

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 11:54 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض  ٹویٹ

گذشتہ روز ترنمول کانگریس کے رہنما کیرتی آزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض جملے لکھے تھے، جس میں انہوں نے کھاسی کمیونٹی کا روایتی لباس زیب تن کرنے پر وزیراعظم مودی کا مبینہ طور پر مذاق اُڑایا تھا۔ Kirti Azad Tweet on khasi dress

شیلانگ: میگھالیہ کی ایک تنظیم نے منگل کو یہاں کے صدر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں ترنمول کانگریس کے رہنما کیرتی آزاد کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کا مبینہ طور پر مذاق اڑانے پر قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے، جنہوں نے اپنے حالیہ دورے میں ایک خاص روایتی لباس پہنا تھا۔ آزاد 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن ہیں، 23 دسمبر کو انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس تبصرے کے لیے معافی مانگی۔ انہوں نے معافی مانگتے ہوئے تویٹ کیا کہ میرے حالیہ ٹویٹ کو غلط سمجھا گیا۔ اس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔ میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنی متنوع ثقافتوں کے لیے احترام اور فخر کا جذبہ رکھتا ہوں۔ مجھے اپنے غیر ارادی تبصرے سے ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔ میں اپنے آئینی اقدار کو ہمیشہ برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتا ہوں۔ پارٹی کے ایک سپاہی کے طور پر میں نے ہمیشہ آئین کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کیا جس میں ہماری متنوع ثقافتوں کے احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ FIR against Kirti Azad for mocking PM Modi over Khasi dress

  • Sad to see how Kirti Azad is disrespecting culture of Meghalaya&mocking tribal attire. TMC must urgently clarify if they endorse his views. Their silence will amount to tacit support & thus will not be forgiven by people: Assam CM HB Sarma replying to TMC leader Kirti Azad's post pic.twitter.com/n8Y6ZBiD1M

    — ANI (@ANI) December 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہینی وٹریپ انٹیگریٹڈ ٹیریٹوریل آرگنائزیشن (HITO) کے صدر ڈان بوک دکھر نے کہا کہ کیرتی آزاد نے لباس سے متعلق غیر مناسب تبصرہ کرکے ایک کھاسی قبلے کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم 30 دسمبر کو ایک ریلی نکالے گی۔ یہ ریلی کھاسی قبیلے کی عزت نفس اور تاریخ کو برقرار رکھنے کے لیے منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن لیجنڈری شہید یو وو کیانگ نانگبہ کی 160ویں برسی بھی ہے جس کے لئے تقریب کا انعقاد کی جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ PM Modi arrives in Shillong وزیراعظم مودی شیلانگ پہنچے

وہیں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما اور اروناچل پردیش کے ہم منصب پیما کھنڈو نے کیرتی آزاد کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹر سے سیاست دان بننے پر تنقید کی۔ ہمانتا شرما نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ کیرتی آزاد کس طرح میگھالیہ کی ثقافت کی توہین کر رہے ہیں اور ہمارے قبائلی لباس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ٹی ایم سی کو فوری طور پر واضح کرنا چاہیے کہ آیا وہ ان کے خیالات کی تائید کرتی ہے یا نہیں۔ پارٹی کی خاموشی حمایت کے مترادف ہوگی اور اس طرح عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔ وہیں کھنڈو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محترم کیرتی آزاد، آپ کا میگھالیہ کی قبائلی روایات اور ہمارے قبائلی ورثے کا مذاق اڑانا توہین آمیز ہے۔ آپ کی زبان نے خواتین کے وقار کی توہین ہے اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.