Female World Champion Urvashi Singh خاتون ورلڈ چیمپئن اروشی سنگھ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 2:25 PM IST

خاتون ورلڈ چیمپئن اروشی سنگھ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی

خاتون باکسر اروشی سنگھ بچپن سے ہی باکسنگ کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتی تھیں۔ جب انہوں نے گھر والوں کے سامنے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے ان کا مذاق اُڑایا لیکن اروشی نے بلاخوف باکسنگ میں اپنا قدم بڑھایا اور کئی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ Female World Champion Urvashi Singh

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میڈیا کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل خاتون باکسر اروشی سنگھ نے کہا کہ میں ملک کے لیے کھیل رہی ہوں اور مستقبل میں بھی کھیلتی رہوں گی، اولمپکس میں کھیلنا میرا خواب ہے، لیکن اب تک حکومت سے مجھے کوئی سپورٹ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم خواتین اور بیٹیوں کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، مجھے بھی وزیر اعظم مودی سے بہت زیادہ امیدیں ہیں اور مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم مجھے اولمپکس میں بھیجنے میں ضرور مدد کریں گے۔ میں پیسے کے لیے نہیں اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتی ہوں۔ Female World Champion Urvashi Singh appealed to government for help


کہا جاتا ہے کہ خواب تو ہر کوئی دیکھتا ہے لیکن پورا وہی ہوتا ہے جن کے حوصلے بلند اور ارادے مضبوط ہوں۔ سہولیات اور وسائل کی عدم موجودگی کے درمیان ایک متوسط ​​گھرانے کی بیٹی اروشی سنگھ نے وہ کر دکھایا جس کے لیے ملک کے کروڑوں نوجوان دن رات پسینہ بہا رہے ہیں۔ آپکو بتادیں کہ اروشی سنگھ مشرقی دہلی کے میور وہار فیز 3 میں پیدا ہوئی اور ایک سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ان کا خواب تھا کہ وہ باکسنگ میں ملک کے لیے کھیلیں۔ تاہم لوگ انکا مذاق اڑاتے تھے اور گھر والے بھی سماج کے خوف سے کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے، لیکن اروشی کی ضد اور اس کے بلند حوصلے کے سامنے خاندان کو جھکنا پڑا۔ کالج آف فزیکل ایجوکیشن نوئیڈا سے کالج چیمپئن شپ میں کھیل کر اروشی نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت کر لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔ سنہ 2015 میں کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں دوران تعلیم ہی ان کی پرواز شروع ہو گئی اور لوگوں کی جانب سے بھی انہیں تعاون ملنے لگا اور مذاق اُڑانے والے اب ان کا حوصلہ بڑھانے لگے۔

مزید پڑھیں:۔ Para Powerlifting World Championships 2022 زینب خاتون نے پیرا پاور لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا

اروشی مسلسل اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی تھیں اور ہر روز نئی جہتیں حاصل کر رہی تھیں۔ اس دوران ٹیم روشن اسپورٹس اور ڈی جے ایم سی باکسنگ کا تعاون حاصل ہوا، جنہوں نے اروشی سنگھ کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو پہچانا اور ان کی باکسنگ کو بڑھانے کے لیے کام کیا۔ اس کے بعد اروشی سنگھ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ مارچ 2022 میں پہلی مڈل ایسٹ ایشیا ویمنز ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر بھارت کا ترنگا بلند کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے نومبر 2022 میں کولمبیا میں منعقدہ ڈبلیو بی سی وینم ویٹ ٹائٹلز اور ڈبلیو بی سی ایشیا سلور کراؤن کا خطاب بھی جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.