EPFO Adds 18.23 Lakh Subscribers جولائی میں ای پی ایف او صارفین میں 18 لاکھ سے زائد کا اضافہ

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 11:58 AM IST

EPFO adds 18 points 23 lakh subscribers in July

ملازمین کی پروویڈینٹ فنڈ تنظیم ای پی ایف او نے رواں برس جولائی میں اٹھارہ لاکھ تیئس ہزار ممبران کا اضافہ درج کیا۔ EPFO adds 18.23 lakh subscribers in July

نئی دہلی: ملازمین کی پروویڈینٹ فنڈ تنظیم EPFO نے رواں برس جولائی میں 18 لاکھ 23 ہزار ممبران کا اضافہ درج کیا ہے۔ پچھلے برس کے اسی مہینے کے مقابلے اس میں 24 اعشاریہ چار آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ EPFO adds 18.23 lakh subscribers in July

EPFO کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 لاکھ 23 ہزار ممبران میں سے 10 لاکھ سے زیادہ نئے ممبر پہلی بار EPFO کے سماجی تحفظ کے دائرے میں شامل ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ 58 ہزار نئے ممبروں میں سے 57 فیصد سے زیادہ لوگ رواں برس جولائی میں شامل کیے گئے ہیں، جن کی عمر 18 سے 25 برس کے درمیان ہے۔

جولائی میں EPFO میں شامل ہونے والے نئے ممبروں میں سے 27 اعشاریہ پانچ چار فیصد خواتین کی افرادی قوت ہے، جو کہ پچھلے 12 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوتا ہے کہ منظم افرادی قوت میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.