Tripura Assembly Polls الیکشن کمیشن نے تریپورہ کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 3:38 PM IST

Etv Bharat

الیکشن کمیشن نے نئی دہلی میں تریپورہ کے انتخابی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی، تاکہ وہاں فروری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے اور آزادانہ اورغیر جانبدار انتخابات کرانے کے لئے سبھی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اگرتلہ: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے نئی دہلی میں تریپورہ کے انتخابی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ وہاں فروری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے اور آزادانہ اورغیر جانبدار انتخابات کرانے کے لئے سبھی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ حکام نے ہفتہ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کرن گٹے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتخابات تشدد سے پاک اور پرامن ہوں۔ میٹنگ میں چار اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاست کے انتخابی افسران کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ای سی آئی کے فیصلے کے مطابق ایک جامع اور غلطی سے پاک انتخابی فہرست اگلے سال 5 جنوری کو شائع کی جائے گی۔ تصویر سے ملتی جلتی اندراجات/ آبادیاتی لحاظ سے ملتے جلتے اندراجات کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت نصب کی گئی ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام انتخابی رجسٹریشن افسران کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

سی ای او گٹے نے کہا کہ حتمی اشاعت سے قبل 18-19 سال کی عمر کے تمام افراد کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے آپریشن کے لیے ای سی آئی کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جانا ہے جبکہ منصفانہ اور خامیوں سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ اہلکاروں کو مناسب جامع اور معیاری تربیت فراہم کی جانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamta on Tripura violence: تری پورہ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے

Tripura Assembly Polls تریپورہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع، الیکشن کمیشن کی میٹنگ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.