Presidential Election 2022: دروپدی مرمو صدارتی انتخاب کے لیے آج پرچہ نامزدگی داخل کریں گی

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 10:40 PM IST

Updated : Jun 24, 2022, 9:32 AM IST

Presidential Election

صدارتی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو Draupadi Murmu NDA's Presidential Candidate جمعہ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گی۔

صدارتی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو Draupadi Murmu NDA's Presidential Candidate جمعہ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈر اور این ڈی اے کے حلقوں کے لیڈر بھی مرمو کے ساتھ موجود ہوں گے۔ مرمو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے 12.30 بجے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر جائیں گی۔ Presidential Candidate Murmu

این ڈی اے کے امیدوار کو پہلے ہی بیجو جنتا دل کی حمایت حاصل ہے۔ آندھرا پردیش میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس نے بھی ان کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔ بیجو جنتا دل نے دروپدی مرمو کی حمایت میں اوڈیشہ حکومت کے دو وزراء کو بھیجا ہے، جنہوں نے آج مرمو کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے ہیں۔ Presidential Election

یہ بھی پڑھیں: Presidential Candidate Yashwant Sinha: 'ہم ملک کے نوجوانوں کے لیے لڑائی لڑیں گے'

بی جے ڈی صدر اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی ہدایت پر جگن ناتھ سرکا اور تکونی ساہو بھونیشور سے دہلی پہنچے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ کل مرمو کی نامزدگی کے وقت بی جے ڈی کے دونوں لیڈر بھی موجود رہیں گے۔ مرمو ملک کی پہلی قبائلی خاتون صدر بننے کی راہ پر گامزن ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ انہیں کچھ دوسری پارٹیوں سے بھی حمایت ملے گی۔ Draupadi Murmu NDA's Presidential Candidate

یو این آئی

Last Updated :Jun 24, 2022, 9:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.