Verdict On Bheelwara Murder Case: شرافت اور راجیش کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 9:59 PM IST

شرافت اور راجیش کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنجو بپنا نے بتایا کہ اس سنسنی خیز قتل معاملہ میں استغاثہ نے شرافت اور راجیش کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے 153 دستاویزات عدالت میں پیش کیں، جس میں 41 گواہوں کے بیانات درج ہیں۔District and Sessions Court On Murder Case

بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع میں ایک جوڑے اور چار معصوم بچوں کے وحشیانہ قتل کے معاملے میں عدالت نے آج دو کلیدی ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (خواتین کی ہراسانی) نے اس معاملے کے کلیدی ملزم شرافت اور راجیش کھٹک کو قصوروار قرار دیتے ہوئے یہ سزا سنائی۔ عدالت نے ان پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنجو بپنا نے بتایا کہ اس سنسنی خیز قتل معاملہ میں استغاثہ نے دونوں ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے 153 دستاویزات عدالت میں پیش کیں، جس میں 41 گواہوں کے بیانات درج ہیں۔Sharafat and Rajesh sentenced to death

مزید پڑھیں:۔ Suratkal Fazil Murder Case: محمد فضل قتل معاملہ میں سات افراد گرفتار

قابل ذکر ہے کہ یونس عرف سونو، اس کی بیوی چاندتارا عرف سونیا، اس کے بیٹے اشرف (10)، بیٹی گوڑیا (07)، ساجیہ عرف اشیدہ (04) اور سکینہ (02) کو زیارت کے بہانے قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان نے اجمیر ہائی وے پر ہیراجی کا کھیڑا جوڑے اور بیران چوراہے پر بچوں کو تلواروں سے قتل کیا تھا۔ 28 جولائی 2015 کی صبح منڈل پولس کو اس کی اطلاع ملی اور اس کے بعد دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ (یو این آئی)


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.