National Javelin Day: کل بھارت میں پہلا 'نیشنل جیولِن ڈے' منایا جائے گا

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 6:03 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 7:40 PM IST

countrys-first-national-javelin-day-on-7th-august

ٹوکیو اولمپکس کے دوران 7 اگست کو نیرج چوپڑا نے بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) نے نیرج چوپڑا کے اعزاز میں 7 اگست کو 'قومی یوم جیولِن' منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے جیولین ڈے کے موقع پر نیرج چوپڑا کے گاؤں کھنڈارا میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ AFI To Celebrate August 7 As National Javelin Day

نئی دہلی: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) 7 اگست کو پہلا نیشنل جیولِن ڈے منائے گا۔ ٹوکیو اولمپکس کے دوران 7 اگست کو نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی اسی کے پیش نظر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) نے نیرج چوپڑا کے اعزاز میں 7 اگست کو جیولِن ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ AFI To Celebrate August 7 As National Javelin Day

پہلے جیولین ڈے کے موقع پر جیولِن تھرو چیمپیئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کے گاؤں کھنڈارا میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس تقریب کا اہتمام گاؤں والوں، کھلاڑیوں اور کوچز کی جانب سے کیا جا رہا ہے جہاں ملک بھر سے جیولِن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر دوری پر اپنا جیولِن تھرو کرکے ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور وہ ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بنے تھے، جبکہ انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے وہ دوسرے بھارتی کھلاڑی بنے۔

نوجوانوں کو جیولِن تھرو کے کھیل کی طرف راغب کرنے کے لیے پہلی بار 'جیولین ڈے' منایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے 7 اگست کے دن کا انتخاب کیا گیا کیونکہ نیرج چوپڑا نے گزشتہ برس 7 اگست کو ہی جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Aug 6, 2022, 7:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.