Congress Alleges Voter Data Theft کانگریس نے ووٹر ڈیٹا چوری کا الزام لگاتے ہوئے بومئی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 2:59 PM IST

Etv Bharat

کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکا اور انتخابی اتھارٹی پر ووٹر ڈیٹا چوری کا الزام لگایا۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی انتظامیہ کو 40 فیصدی حکومت 'لٹیروں اور گھپلوں' سے بھری ہوئی قرار دیا تھا۔Cong alleges bommai for voter data theft

بنگلورو: کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکا (بی بی ایم پی) اور انتخابی اتھارٹی پر ووٹر ڈیٹا چوری کا الزام لگایا۔ سرجے والا نے کہاکہ 40 فیصد کمیشن والی حکومت نے اب انتخابی عمل کو بھی خراب کر دیا ہے۔ بومئی، بی جے پی حکومت اور اس کے عہدیدار، بی بی ایم پی اور الیکشن اتھارٹی ایک ساتھ مل کر جمہوریت کو پامال کرنے کے جرم اور بنگلورو کے معصوم باشندوں سے حق رائے دہی چھیننے کے جرم میں شریک ہیں۔Cong On voter data theft

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی انتظامیہ کو '40 فیصدی حکومت' 'لٹیروں اور گھپلوں' سے بھری ہوئی قرار دیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ چلم ایجوکیشنل اینڈ رورل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نام کی ایک پرائیویٹ تنظیم نے ووٹر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا بڑا گھپلہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چلم کے ملازمین نے بی ایل او کے طور پر 28 اسمبلی حلقوں میں ووٹر کا ڈیٹا اکٹھا کیا جس میں ذات، مذہب، عمر، جنس، مادری زبان، ازدواجی حیثیت، آدھار نمبر، فون نمبر، پتہ، ووٹر آئی ڈی نمبر،ووٹرز کے ای میل ایڈریس جیسی معلومات شامل تھیں۔ سرجے والا نے کہا کہ چلم نے ووٹر کی اہم معلومات کو الیکشن کمیشن ووٹر رجسٹریشن ہیلپ لائن گروڈ یا ووٹر ہیلپ لائن پر اپ لوڈ کرنے کے بجائے اپنی معاون کمپنی کی ڈیجیٹل سمیکشا نامی ایک پرائیویٹ ایپ پر اپ لوڈ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنگلورو کے معصوم ووٹروں کے ساتھ ایک اور دھوکہ ہے۔ سرجے والا نے الزام لگایا کہ چلم انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈی اے پی ہومبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ڈائریکٹر کرشنپا روی کمار انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ کے قریبی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Basavaraj Bommai Slams Congress جرکی ہولی کے تبصرے پر راہل گاندھی خاموش کیوں، بومئی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.