Congress Criticize Shivraj Govt شیوراج سنگھ چوہان حکومت پرانے بھوپال اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، ناصر الاسلام

author img

By

Published : Nov 13, 2022, 7:05 PM IST

کانگریس کا احتجاج

کانگریس رہنما ناصر الاسلام نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان نے پرانے بھوپال کو گود لیا تھا لیکن اس کے باوجود پرانے بھوپال میں ترقی بالکل نظر نہیں آرہی ہے، پرانے بھوپال اور مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔Congress Criticize Shivraj Govt

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس رہنما ناصر الاسلام کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس رہنما ناصر الاسلام نے کہا ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پندرہ روز قبل پرانے بھوپال اور مسلم علاقوں کی سڑکوں کو دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جلد سڑکوں کو بنانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن کچھ روز قبل پی ڈبلیو ڈی کے وزیر بھارگو سنگھ کا بیان آیا کہ سڑکوں کی مرمت کے لئے ان کے پاس فنڈ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان اپنے وزراء کے ساتھ اتنی میٹنگز کرتے ہیں لیکن ان سے یہ نہیں پوچھا جاتا ہے کہ ان کے ذریعے دی گئی ہدایت کو انہوں نے پورا کیا یا نہیں۔congress protest against shivraj govt in bhopal

کانگریس کا احتجاج

مزید پڑھیں:۔ Aien Bachao Yatra بھوپال میں آئین بچاؤ یاترا کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ بیس سالوں سے پرانے بھوپال اور مسلم علاقوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے بھوپال کے ساتھ حکومت امتیازی سلوک کرتی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے بھوپال میں بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے تھے، جہاں پر مسلم بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن ان تعلیمی اداروں کو بڑی تعداد میں بند کر دیا گیا ہے۔ کچھ ہی ادارے موجود ہیں جو پرانے بھوپال کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ پرانے بھوپال میں تعلیم کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے اور یہاں کے اسپتال بھی بند کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ روزگار کے ذرائع بھی یہاں سے چھین لیے گئے ہیں۔ یہاں سے عدالت کو شفٹ کر کے نئے بھوپال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کو بھی نئے بھوپال میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد آر ٹیو آفس بھی نئے شہر میں منتقل کر دیا گیا۔ اس طرح سے ان اداروں کے آس پاس کے روز گار دن بدن ختم ہوتے جا رہے ہیں اور لوگ بے روزگاری کی طرف چلے گئے اور اب یہاں سے کلکٹر آفس کو بھی نئے بھوپال میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔ اب حال یہ ہوگیا ہے جب بھی کوئی بھی بڑا مہمان یہاں آتا ہے تو انہیں نئے شہر کو دکھایا جاتا ہے اور جب وہ پرانے شہر کی طرف دیکھتے ہیں تو انہیں پرانا بھوپال ایک قصبے کی طرح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا ایک وقت تھا جب شیوراج سنگھ چوہان نے پرانے بھوپال کو گود لیا تھا لیکن اس کے باوجود پرانے بھوپال میں ترقی بالکل نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سراسر پرانے بھوپال اور مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ ور چاہتے ہیں کہ حکومت پرانے شہر اور یہاں رہنے والے لوگوں پر غور و فکر کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.