لوک سبھا کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 3:28 PM IST

لوک سبھا کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سےیکم اکتوبر تک

عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ لوک سبھا کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے بغیر کسی تعطیل کے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔

لوک سبھا سیکریٹریٹ کے مطابق ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک چلے گی۔ اگلے دن 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کارروائی دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک چلے گی۔

سکریٹریٹ کے مطابق 17 ویں لوک سبھا کے اس چوتھے اجلاس میں اتوار اور ہفتہ کو تعطیل نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وقفۂ سوالات اور غیر سرکاری اراکین کا کام بھی اس بار نہیں ہوگا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ نے اراکین کو بھی آگاہ کیا ہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے انہیں سمن پورٹل کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.