Azim Premji Forgives Man who Filed cases against him: عظیم پریم جی کی فراخدلی، 70 مقدمات درج کرنے والے شخص کو معاف کیا

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 9:49 AM IST

Azim Premji Forgives Man who Filed cases against him

اپنے پروڈکٹس کو لے کر سرخیوں میں رہنے والی کمپنی وپرو کے مالک نے ایک اور مثال قائم کی ہے، جس کی چوطرفہ ستائش کی جارہی ہے۔ اس مرتبہ اپنے پروڈکٹس کو لے کر نہیں بلکہ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کو معاف کردیا ہے، جس نے وپرو کے خلاف 70 سے زائد مقدمات درج کرکے کمپنی کو برباد کرنے اور عظیم پریم جی کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ Supreme Court praises Wipro founder Azim Premji

ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وپرو کے مالک آئی ٹی کنگ عظیم ہاشم پریم جی نے اس شخص کو معاف کرنے کا اعلان کیا جس نے کمپنی اور ان کے خلاف 70 مقدمات درج کرائے تھے۔ اس واقعہ کے بعد ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے عظیم ہاشم پریم جی کی تعریف کی۔ SC Lauds Azim Premji

بعد ازاں اس شخص نے بھی پازیٹیو پہلو اپناتے ہوئے مقدمے واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد عظیم پریم جی نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے معاف کر دیا۔ اس پر عدالت عظمیٰ نے عظیم پریم جی کے تعمیری نقطۂ نظر کی تعریف کی۔

اس شخص کا نام آر سبرامنیم بتایا جا رہا ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول اور ایم ایم سندریش کی بنچ نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عظیم پریم جی نے اس معاملے پر تعمیری انداز اپنایا حالانکہ انہیں اس کے سبب مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہو گا۔

بنچ نے کہا کہ موجودہ کارروائی نے ظاہر کیا ہے کہ جب تک دونوں فریق حقیقت کو دیکھنے کے لیے تیار ہیں، کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ اب 70 سے زیادہ مقدمات کو خارج کر دیا جائے گا کیونکہ سبرامنیم اپنے ماضی کے طرز عمل پر نادم ہیں اور نئے سرے سے زندگی کی شروعات کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:



پریم جی نے گزشتہ سال کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کی طرف سے ان کے خلاف جاری سمن کو منسوخ کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

سینئر وکیل مکل روہتگی نے عظیم پریم جی کو سبرامنیم کے طرز عمل کے بارے میں زیادہ ہمدردانہ نظریہ اپنانے اور تمام معاملات کو بند کرنے کے لیے قائل کیا۔

سبرامنیم نے پریم جی اور ان کے گروپ کے خلاف مختلف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو واپس لینے کا یقین دلایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.