عظیم پریم جی ایک مرتبہ پھر سب سے بڑے عطیہ دہندہ بن گئے

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 7:46 PM IST

عظیم پریم جی 9713 کروڑ کا عطیہ دیکرمسلسل دوسرے سال سب بڑے عطیہ دہندہ بنے

ایڈلگیور ہرون انڈیا فلان تھروپی کی جاری آٹھویں سالانہ فہرست میں عظیم پریم جی مسلسل دوسرے سال بھی بھارت کے طیہ دہندگان میں سرفہرست رہے ہیں۔ پریم جی نے ہر روز 27 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

وپرو کمپنی کے بانی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے عطیہ دہندہ کے طور پر مشہور عظیم پریم جی نے اس سال 9,713 کروڑ روپے کا عطیہ دیگر ملک کے سب سے بڑے عطیہ دہندہ بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی عظیم پریم جی کا نام اس فہرست اول نمبر پر تھا جبکہ ملک کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی 577 کروڑ روپے کے عطیہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ایڈلگیور ہرون انڈیا فلان تھروپی کی جاری آٹھویں سالانہ فہرست میں مسٹر پریم جی مسلسل دوسرے سال ہندستانی عطیہ دہندگان میں ٹاپ پر رہے ہیں۔ مسٹر پریم جی نے روزانہ 27 کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں۔ پریم جی ایڈلگیو ہرون انڈیا فلان تھروپی آف دی سنچری میں جگہ بنانے والے واحد باحیات ہندستانی ہیں۔ عطیہ کا حساب یکم اپریل 2020 سے 31مارچ 2021 کے درمیان نقدرقم اور نقد کے مساوی قیمتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس سال کی فہرست میں پانچ کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کا عطیہ دینے والے لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں 1,263کروڑ روپے کا عطیہ دیکر انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی ایچ سی ایل کے شیونادر مسلسل دوسرے سال بھی دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہرون ریسرچ کے مطابق ہندستان میں 11لوگوں نے ایک سال میں 100کروڑ سے زیادہ، 20لوگوں نے پچاس کروڑ سے زیادہ اور 42لوگوں نے 20کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.