Attempt to Spoil Communal Atmosphere ہردوئی میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش، مقدمہ درج

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 4:47 PM IST

Attempt to Spoil Communal Atmosphere

ہردوئی کے سانڈی علاقے میں شرپسند عناصر نے ایک مسجد کے گیٹ پر بھگوا رنگ سے جے شری رام لکھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Attempt to Spoil Communal Atmosphere

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سانڈی علاقے میں شرپسند عناصر نے ایک مسجد کے گیٹ پر بھگوا پینٹ سے جے شری رام لکھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔Attempt to Spoil Communal Atmosphere

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ محلہ نواب گنج کے نزدیک بل گرام چنگی پر مسجد پر آج صبح جب لوگ نماز ادا کرنے پہنچے تو گیٹ اور دیوار پر بھگوا رنگ جے شری رام لکھا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اطلاع کے بعد قصبے کے رسوخ دار افراد کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مسلم سماج کے لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے افسران نے مسلم سماج کے لوگوں سے بات چیت کی اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کا تیقن دیا۔ پولیس نے مسجد انتظامیہ کو تیقن دیا ہے کہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور انہیں 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Threw Mud On The Mosque: مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش

پولیس نے مسجد کے متولی کی تحریر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں متاثرہ طبقے کے ساتھ تھانے میں ہوئی میٹنگ میں ایس پی نے تیقن دیا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.