Assembly Polls 2023 تریپورہ میں غیر بی جے پی پارٹیوں کی صف بندی وقت کی اہم ضرورت، سی پی آئی ایم

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 3:29 PM IST

Etv Bharat

سی پی آئی ایم نے کہا ہے بی جے پی کی خراب حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی تال میل وقت کی ضرورت ہے، لیکن ابھی تک طریقہ کا رسمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ یافد رہے کہ رواں برس تریپورہ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، جس کے لیے تما سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں مصروف ہیں۔CPIM On Tripura Assembly Elctions

اگرتلہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے کہا ہے کہ تریپورہ میں حکمراں بی جے پی کی خراب حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی تال میل وقت کی ضرورت ہے۔ ریاستی سکریٹری جتیندر چودھری نے منگل کو یہ بات کہی۔ چودھری نے کہاکہ بی جے پی کی خراب حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی تال میل وقت کی ضرورت ہے، لیکن طریقہ کار کو ابھی تک رسمی شکل نہیں دی گئی ہے اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر جلد ہی اس سمت میں آگے بڑھیں گے اور اس سلسلے میں تبادلہ خیال شروع کیا جائے گا۔ تمام غیر بی جے پی پارٹیاں بی جے پی کی حکومت کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور حکمرانی میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہیں۔' CPIM Keen On Linking non-BJP Parties

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں بات ہوئی ہے اور اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا تو ہم پارٹی سطح پر مزید بات کریں گے۔ میں بی جے پی کے خلاف دوسری جماعتوں کے ساتھ بائیں بازو کے انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد نہیں کر رہا ہوں۔تاہم، انہوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف اپنے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'یہ مغربی بنگال میں 11 سال کے جبر میں ایک اور غیر جمہوری پارٹی ثابت ہوئی ہے۔ تریپورہ کے عوام ترنمول کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کی تحریک کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات کئی مواقع پر ثابت ہو چکی ہے کہ ترنمول ہمیشہ اپنے لیڈروں کے مفاد میں بی جے پی کی مدد کرتی ہے۔'

چودھری نے کہا کہ ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی سب سے بڑی تشویش امن و امان کی صورتحال ہے جہاں رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کر سکے۔ یہ مرحلہ بی جے پی کے دور حکومت میں 2019 کے عام انتخابات سے شروع ہوا۔ اس کے بعد تین درجے پنچایتی انتخابات، شہری بلدیاتی انتخابات اور گزشتہ سال کے اسمبلی ضمنی انتخابات اس کی مثالیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CPIM Leader Prakash Karat اقتدار میں واپسی کیلئے پارٹی ورکروں کو سخت محنت کرنی ہوگی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.