Union Minister Narendra Singh Tomar: علم، صلاحیت کے بہتر استعمال سے زراعت کو منافع بخش بنایا جا رہا ہے، تومر

author img

By

Published : May 7, 2022, 11:02 AM IST

تومر

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پاسچر اینڈ فوڈر ریسرچ کے آڈیٹوریم میں تین روزہ بین الاقوامی زرعی کانفرنس کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ یہ کانفرنس "زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی - چیلنجز اور امکانات" کے عنوان پر منعقد کی گئی ہے۔ اس کانفرنس سے یقینی طورپر کچھ ایسی تجاویز سامنے آئیں گی جس سے مرکزی حکومت زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے پالیسی فیصلے کر سکے گی۔ Holding a three Day International Agricultural Conference

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کا ذریعہ معاش زراعت پر منحصر ہے، ایسے میں زراعت میں علم اور صلاحیت کا بہتر استعمال کرکے اور سنجیدگی سے بات چیت کرکے زراعت کو منافع بخش بنایا جاسکتا ہے، مسٹر تومر نے جمعہ کو یہاں کہا کہ اس کے لیے مرکزی حکومت ڈیجیٹل زراعت، مائیکرو ایریگیشن، سوائل ہیلتھ کارڈ، بیج کے انتخاب، ایگرو مارکیٹ، پروڈکشن سینٹر کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے۔ Holding a three-Day International Agricultural Conference

یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پاسچر اینڈ فوڈر ریسرچ کے آڈیٹوریم میں تین روزہ بین الاقوامی زرعی کانفرنس کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ یہ کانفرنس "زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی - چیلنجز اور امکانات" کے عنوان پر منعقد کی گئی ہے۔ اس کانفرنس سے یقینی طورپر کچھ ایسی تجاویز سامنے آئیں گی جس سے مرکزی حکومت زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے پالیسی فیصلے کر سکے گی۔

انہوں نے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس طرح کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا انعقاد جھانسی کے تمام اداروں کے ساتھ ساتھ کئی ممالک کے اہم ادارے مشترکہ طور پر کرر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم کسان سمان ندھی کے ذریعے کسانوں میں 20 ہزار کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں، جس سے ملک کے تقریباً 86 فیصد چھوٹے کسان ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔ نئی تعلیمی پالیسی میں روایتی زراعت کو کمرشل زراعت میں تبدیل کرنے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے طلبہ نصاب کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ عملی علم بھی حاصل کریں۔

زرعی اداروں کو گاؤں کو گود لے کر طلبہ کی مدد سے کام کرہں تاکہ زراعت کو ترقی یافتہ شعبہ بنا کر جی ڈی پی میں اضافہ کیا جا سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.