ڈوبنے والے 21 کوآپریٹو بینکوں کے کھاتہ دار 15 اکتوبر تک جمع رقم کے لیے کرسکتے ہیں درخواست

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 3:45 AM IST

Account holders of the sinking 21 cooperative banks can apply for the deposit till October 15

اس قانون کے تحت ان کی ڈپازٹ کی رقم یا زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے جو بھی زیادہ ہو ادائیگی کا انتظام ہے۔

بینکوں کے ڈوب جانے کی صورت میں 5 لاکھ روپے تک کی جمع رقم پر دی گئی انشورنس گارنٹی کے تحت، مختلف ریاستوں میں 21 کوآپریٹو بینکوں کے جمع کنندہ ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ڈی آئی سی جی سی) کو متعلقہ بینک کے ذریعےبیمہ شدہ رقم کی ادائیگی کے لیے 15 اکتوبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔

وی جی سی جی سی چیف جنرل منیجر وی جی وینکٹاچلپتی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 کوآپریٹو بینکوں کے ڈپازٹرز 15 اکتوبر تک متعلقہ بینک کے ذریعے اپنی جمع پونجی کی ادائیگی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس قانون کے تحت ان کی ڈپازٹ کی رقم یا زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے جو بھی زیادہ ہو ادائیگی کا انتظام ہے۔

وہ بینک جن کے ڈپازٹر درخواست کرسکتے ہیں ان میں مہاراشٹر کے زیادہ سے زیادہ 11 کوآپریٹو بینک شامل ہیں جن میں سٹی کوآپریٹو بینک لمیٹڈ، مہاراشٹر کا کپول کوآپریٹو بینک لمیٹڈ، مراٹھا کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ، نیڈس آف لائف کوآپریٹو بینک، پدم شری ڈاکٹر ویٹھل راؤ ویکھے پاٹل، پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوا ٓپریٹو بینک لیمیٹیڈ، روپی کو آپریٹیو بینک لمیٹڈ، شری آنند کو آپریٹو بینک لمیٹڈ، مانتھا اربن کو آپریٹو بینک لمیٹڈ، سرجیروادا نائک شریلا سہکاری بینک لمیٹڈ، آزاد کو آپریٹو بینک ناسک ہیں۔

اس کے علاوہ کرناٹک کا ملت کوآپریٹو بینک لمیٹڈ، پنجاب کا ہندو کوآپریٹو بینک لمیٹڈ پٹھانکوٹ، کیرالہ کا اڈور کوآپریٹو اربن بینک لمیٹڈ، کرناٹک کا بیدر ویمن اربن کوآپریٹو بینک لمیٹڈوجے پور، مدھیہ پردیش کے گرہا کوآپریٹو بینک لمیٹڈ گونا، دکن اربن کوآپریٹو بینک لمیٹڈ وجے پور، دی میٹھول کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کرناٹک، سشی گروگھاوندرا سہکاری بینک نیامیتا، پیپلس کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کانپور شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ڈی آئی سی جی سی نے ایک فارم بھی جاری کیا ہے، جو دعویداروں کو بھر کر متعلقہ بینک میں جمع کرانا ہوگا اور اس کے بعد بیمہ شدہ رقم کی ادائیگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.