What is Skinmalism: سال 2020 کا نیا ٹرینڈ، جانیں اسکین میلزم کے بارے میں

author img

By

Published : May 13, 2022, 4:50 PM IST

سال 2020 کا نیا ٹرینڈ، جانیں اسکین میلزم کے بارے میں

مسلسل بدلتے موسم، بڑھی آلودگی اور غیر صحتمند طرز زندگی کے درمیان اپنی جلد کی حفاظت کرنا مشکل کام ہوسکتا ہے۔ وہیں ماہرین ان سب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کم سے کم لیکن موثر اسکین کیئر پروڈکٹس یا 'اسکین میلزم' استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس آرٹیکل کے ذریعہ اس کے بارے میں آپ کو مزید جانکاری ملے گی۔ Need to Know About Skinmalism

اس وقت بیوٹی مارکیٹ میں ہر قسم کے سیرم، ایسنسز اور مختلف طرح کے لوشن دستیاب ہیں، جو ہم سے بہت سے لوگوں میں تذبذب پیدا کرسکتی ہیں کہ کیا خریدیں اور کیا نہیں۔ ہر طریقے کے پروڈکٹس نہ صرف آپ کے سنگھار میز کی پوری جگہ لے لیتا ہے بلکہ اتنے مہنگے پروڈکٹس آپ کے جیب کو بھی ہلکا کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس لیے اس سال ہم خود سے کچھ نئے وعدے کرتے ہیں اور ایسی خوبصورتی کو ہاں کہتے ہیں جو پائیدار ہو اور کم پیسوں میں زیادہ فائدہ پہنچاتی ہو۔ ہم اسے 'اسکین میلزم' کہتے ہیں۔ یہ وقت ایسے پروڈکٹس کو منتخب کرنے کا وقت ہے جو آپ کی جلد کی دیکھ بھال کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے آپ کے وقت، پیسے اور سنگھار میز میں جگہ بھی بچائے۔ ماہر امراض جلد اپراتیم گوئل نے اسکین میلیزم کے حوالے سے ضروری جانکاری شیئر کی ہے: Need to Know About Skinmalism

خریدنے سے پہلے لیبل پڑھیں: انسٹاگرام کے ٹرینڈر پر آنکھیں بند کر بھروسہ نہ کریں اور نہ ہی اشتہارات سے متاثر ہوں۔ کوئی بھی پروڈکٹ خریدنے سے پہلے اس پروڈکٹ میں لکھی چیزوں کے بارے میں پڑھ لیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کیا آپ کی جلد کو اصل میں ان سب چیزوں کی ضرورت ہے۔ پروڈکٹ کو صرف اس وجہ سے نہیں خریدیں کیونکہ وہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اپنے چہرے پر کیمیکل لگانے سے پہلے اپنے ڈرمیٹولوجسٹ سے پوچھ لیں۔

کم ہی زیادہ ہے: آپ کو 10 مختلف کلینزر یا موئسچرائرز کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ پہلے یہ جان لیں آپ کی جلد کی قسم کے لیے کون سی چیز بہتر رہے گی اور اس کے بعد صرف اس چیز کا ہی استعمال کریں۔ آگر آپ کی جلد خشک ہے تو صابن سے پاک والے کلینزر کا انتخاب کریں، تیل والی جلد کے لیے جیل کلینزر آپ کے لیے بہترین ہوگا۔ بہت زیادہ مصنوعات کا استعمال بعض اوقات آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو بعد میں جلد کی حساسیت اور خشکی کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ کی جلد پہلے ہی خشک ہے تو ہلکے موئسچرائزر کا استعمال کریں جو وٹامن ای سے بھرپور ہو اور جو آپ کی جلد کو پرسکون اور محفوظ رکھے۔

چہرے کا یوگا اور مساج: 10 اسٹیپ روٹین پر وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے پسندید فیس آئیل لگائیں اور ہلکے سرکلر موشن اور چہرے کے اوپر کی طرف اس سے مالش کریں۔ آپ اس کے لیے ٹولز کا بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسے کہ جیڈ رولر ۔ چہرے کی مالش کرنا جلد کو بہتر بناتا ہے اور زہریلے مادوں کو باہر نکال کر سوجن اور مہاسوں کو کم کرتا ہے۔ 5 سے 10 منٹ فیشل یوگا کرنا جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کا ایک اور طریقہ ہے۔ یہ عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور چہرے کے پٹھوں کے تناؤ کو آرام پہنچاتا ہے، جو جھریوں اور باریک لکیروں کو بھی کم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: Easy Home Remedies to Remove Sun Tan: یہ پانچ گھریلو نسخے ٹیننگ کو ختم کرنے میں مددگار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.