Cranberries Can Improve Memory: کرین بیریز ڈیمنشیا کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار

author img

By

Published : May 20, 2022, 4:34 PM IST

کرین بیریز ڈیمنشیا کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار

کرین بیریز کو اپنی خوراک میں شامل کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور کرین بیریز درمیانی عمر کے افراد میں یاد داشت اور دماغی افعال کو بہتر بنانے اور ' خراب' کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں کرین بیریز کے فوائد کے بارے میں نئی جانکاری ملی ہے۔ Cranberries Can Improve Memory

فرنٹیئرز ان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کرین بیریز کے استعمال سے 50 سے 80 سال کی عمر کے افراد کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آئے واقعات کو یاد رکھنے، اعصابی کام کاج اور دماغ تک خون پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے استعمال سے تحقیق میں حصہ لینے والے کئی شرکاء میں ایل ڈی ایل یا 'خراب' کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ Cranberries Can Improve Memory

برطانیہ کے یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلا کے محققین نے بتایا کہ' اس تحقیق سے یہ بات تو واضح ہوگئی کہ کرین بیریز رگوں کی صحت(ویسکُلر ہیلتھ) کو بہتر بناسکتی ہے اور یہ جزوی طور پر دماغی پرفیوژن بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ ٹیم کے مطابق کرین بیریز اور انسان کی دماغی صحت پر کرین بیریز سے مرتب ہونے والی طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے پہلی بار ایسا مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس مطالعہ سے سامنے آئے نتائج سے اب نیوروڈیجینریٹو بیماریوں جیسے ڈیمنیشا کی روک تھام کے حوالے سے ضروری قدم اٹھائے جاسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر ڈیوڈ نے بتایا کہ ' سال 2050 تک تقریبا 152 ملین افراد ڈیمنشیا سے متاثر ہونے والے ہیں، ابھی تک اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں، جیسا کہ خوراک، جو بیماری کے خطرے اور بوجھ کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ ماضی میں کیے گئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فلیوونائیڈ سے بھرپور خوراک کا تعلق ڈیمنیشا کے خطرات کو کم کرنے اور یاد داشت کو مضبوط کرنے والے فیکٹر سے ہوتا ہے اور اینتھوسیانینز اور پروانتھوسیانائیڈنز سے بھرپور غذائیں، جو بیریز کو سرخ، نیلے یا جامنی رنگ دیتی ہیں، یاد داشت کو بہتر بناتی ہیں۔ کرین بیریز ان مائیکرو نیوٹرینٹس سے مالا مال ہیں اور انہیں ان کے اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.