Seminar on Importance of Dastan میرٹھ میں داستان کی اہمیت کے عنوان سے تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 10:39 PM IST

میرٹھ میں داستان کی اہمیت کے عنوان سے منعقدہ تقریب کا اہتمام

میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں داستان کی اہمیت کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر قمر الہدی فریدی نے داستان گوئی پر اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد میں بھی داستان گوئی بدلی ہوئی شکل میں پیش کی جا رہی ہے۔ اس صنف کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ Seminar on Importance of Dastan

میرٹھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر قمر الہدی فریدی نے کہاکہ داستان گوئی قدیم دور کی اہم صنف ہے جس کے ذریعے مصنف پرانے زمانے کی کہانیوں کو اپنے الفاظ میں پروکر سامعین کے سامنے پیش کرتا ہے. موجودہ دور میں بھی اس صنف کو شکل بدل کر پیش کیا جا رہا ہے ٹیلی-ویژن سیریل،ناٹک اور کہانیوں کی شکل میں بدل کر اس کو سامعین کے سامنے پیش کرنے کا رواج آج بھی قائم ہے. Seminar On Recent Urdu Literature In Chaudhary Charan Singh University

میرٹھ میں داستان کی اہمیت کے عنوان سے منعقدہ تقریب کا اہتمام

دور جدیدیت میں بھلے ہی انسان کے پاس وقت کی کمی ہو لیکن داستان گوئی کی اہمیت آج بھی برقرار ہے ۔میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں داستان کی اہمیت کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر قمر الہدی فریدی نے اپنے مقالے کے طلباء کو اس صنف سے روشناس کرایا.

یہ بھی پڑھیں:New Chief Election Officer of AMUTA اموٹا کے انتخابات کیلئے پروفیسر برج بھوشن سنگھ نئے چیف الیکشن آفیسر مقرر


میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقدہ پروگرام میں جس طرح سے داستان کی اہمیت پر مقالہ پیش کیا گیا اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ قصے کہانیوں اور داستان گوئی صنف سے بھی روبرو کرایا جا سکیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.