Muharram 2022: اسلامی نئے سال کا آغاز، عزاداری کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 1:12 PM IST

اسلامی نئے سال کا چاند نظر آیا، عزاداری کا سلسلہ شروع

اسلامی نئے سال کا چاند نظر آ چکا ہے، چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اسلامی برس 1444 ہجری کی شروعات ہوچکی ہے، یوم عاشورہ 9 اگست کو ہوگا۔ Muharram Preparations Started in Saharanpur

محرم کا چاند نمودار ہونے کے بعد ملک بھر میں عزاداری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے گزشتہ شام کو محرم کا چاند نظر آتے ہی امام بارگاہ اور عزاخانوں میں مجلس ماتم کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جگہ جگہ حضرت امام حسینؓ کی یاد میں جلوس برآمد کیے جاتے ہیں۔ Muharram Preparations Started in Saharanpur

اسلامی نئے سال کا چاند نظر آیا، عزاداری کا سلسلہ شروع

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے سبھی امام بارگاہ اور عزاخانوں میں بھی فرش اے عزا بیچھنا شروع ہو چکی ہیں نماز عشاء مجلسوں اور جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مولانا سید رضوان رضوی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'محرم نواسہ اے رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muharram Juloos in Meerut: میرٹھ میں دو سال بعد محرم کا جلوس نکالا جائے گا

حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لئے کربلا میں اپنے بہتر جانشین ساتھیوں کے ساتھ مل کر کربلا میں شہادت دی تھی اسی یاد میں پوری دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.