Google Signs MoU With Telangana Govt: گوگل کی تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 3:36 PM IST

گوگل کی تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے گوگل کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے بعد گوگل کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں اپنے آپریشنس کے علاوہ گوگل نے تلنگانہ کی اختراعی ٹکنالوجی سولوشنس کی ترقی میں مدد کی۔ Google Signs MoU With Telangana Govt

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ اور گوگل کے ایک دوسرے کے ساتھ طویل اور ثمرآورتعلقات رہے ہیں۔ آئی ٹی و ٹکنالوجی کے شعبہ میں تلنگانہ کی ترقی کو گوگل کی ہمیشہ مدد حاصل رہی ہے۔ ایک لیڈر کے طور پر گوگل نے شہر حیدرآباد و تلنگانہ کی شبیہ کو بہتر بنانے میں مدد کی اور انہیں یہ کہتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ گوگل حیدرآباد کے ساتھ اس کے تعلقات کو گچی باولی میں نئے 7.3 ایکڑ کے کیمپس کے ذریعہ مزید گہرا کر رہا ہے۔ اس نئے کیمپس کی نئی عمارت کے ڈیزائن کو جاری کیا گیا ہے۔ یہ ایک امتیازی نشان کی حامل عمارت ہوگی جس میں تین ملین اسکوائرفٹ علاقہ کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس عمارت کا ڈیزائن، اس کی پائیداری اورروایتی آرکیٹکچرجیسی علامات، حیدرآباد کے وسیع اور مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے والے ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے موزوں ہے۔ Google Signs MoU With Telangana Govt

انہوں نے گوگل کے ساتھ یادداشت مفاہمت کے بعد گوگل کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں اپنے آپریشنس کے علاوہ گوگل نے تلنگانہ کی اختراعی ٹکنالوجی سولوشنس کی ترقی میں مدد کی تاکہ اس سے ریاست کے عوام کافائدہ ہوسکے۔ ہمارے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو، ہمیشہ ہمیں توجہ دلاتے ہیں کہ ایسی کوئی بھی ٹکنالوجی جس کا کوئی مثبت سماجی اثرنہیں ہے وہ بے کار ہے۔ ہمارامقصد ہر شہری کو ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانا ہے۔ ڈیجیٹل تلنگانہ کے ذریعہ یہ کام کیاجارہا ہے۔ دیرپا معاشی ترقی کے لئے ٹکنالوجی اور مبسوط سماجی ترقی میں گوگل نے ریاست کی مدد کی ہے۔

2017 سے تلنگانہ حکومت گوگل کے ساتھ ڈیجیٹل لٹریسی میں بہتری، چھوٹے کاروباروں، اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی اور انٹرنیٹ تک رسائی کے لئے کام کر رہی ہے۔ کئی اہم اقدامات کے مثبت اقدامات بھی کئے گئے جن کے ذریعہ شہریوں پر مثبت اثر پڑا۔ اس نئی یادداشت مفاہمت کے ذریعہ نوجوانوں، خواتین،طلبہ اور شہریوں کی خدمات پر توجہ دی جائے گی۔حکومت تلنگانہ، گوگل کے ساتھ سرکاری اسکولس کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعہ بااختیاربنانے اور شعبہ تعلیم کیلئے اشتراک کررہی ہے تاکہ اسکولس میں ڈیجیٹل تعلیم فراہم کی جاسکے۔تلنگانہ اکیڈیمی فاراسکل اینڈ نالج(ٹاسک)کے ذریعہ گوگل سرٹیفکیٹ اسکالرشپس مستحق طلبہ کو آئی ٹی سپورٹ،آئی ٹی آٹومیشن، ڈاٹاانالیٹکس کیلئے فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Life Sciences: لائف سائنس کے شعبے میں حیدرآباد کی ترقی، تارک راما راؤ


یواین آئی


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.