کشمیر میں برفباری سے موسم سرد
Published: Feb 26, 2019, 6:11 PM
Follow Us 


کشمیر میں برفباری سے موسم سرد
Published: Feb 26, 2019, 6:11 PM
Follow Us 

ریاست جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں رواں موسم کی آخری برفباری ہوئی۔
وادی میں گزشتہ شب سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
snowfall
ادھر آج وادی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سے عوام کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے وادی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تھا اور موسم بھی خوشگوار تھا۔
نمائندے نے بتایا کہ بعد دوپہر ضلع کولگام کے کئی علاقوں میں برفباری شروع ہوئی، سیاحتی مقامات جیسے اہربل، گلمرگ اور کئی دیگر علاقوں میں بھی پھر سے برفباری شروع ہوئی ہے۔
وہیں جواہر ٹنل کے آر پار شدید برفباری ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔

Loading...