Kashmir Weather Update کشمیر میں چوبیس اور پچیس جنوری کو برفباری کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 1:32 PM IST

کشمیر میں چوبیس اور پچیس جنوری کو برفباری کی پیش گوئی

کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر میں 24 اور 25 جنوری کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ Weather forecast in Kashmir

سرینگر: وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے سے سردی کی لہر تیز تر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے 28 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir weather وادی کے متعدد اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے۔ چلہ کلان اپنے دور اقتدار کے آخری عشرے میں داخل ہوا ہے اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.