Winter Vacation in Kashmir شدی برفباری نہ ہونے تک تمام اسکول کھلے رہیں گے، صوبائی کمشنر کشمیر

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 3:15 PM IST

schools-to-remain-open-until-weather-permits-in-kashmir-says-div-com-kashmir

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا کہ وادی کشمیر میں جب تک بھاری برف باری نہیں ہوتی ہے تب تک اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رہے گی۔Winter Vacation in Kashmir Schools

سرینگر:صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے پیر کے روز کہا کہ وادی کشمیر میں جب تک بھاری برف باری نہیں ہوتی ہے تب تک اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رہے گی اور اسکول معمولی کی طرح کھلے رہیں گے۔پی کے پولے نے ان باتوں کا اظہار انڈس بینک کی افتتاحی تقریب پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔Div Comm Kashmir on Winter Vacation

انہوں نے کہا کہ شدید برفباری تک وادی کشمیر کے اسکولوں میں معمول کے مطابق کام کاج جارہی رہے گا ، جبکہ اسکول اس وقت تک کلاسز جاری رکھیں گے جب تک نہ بھاری برف نہیں ہوتی ہے۔اس قبل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش تصدیق نے بھی اس بات کو واضح کیا کہ شدید سردی اور موسم کی اجازت تک اسکول کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Snowfall: کشمیر میں مزید بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

ادھر بھاری برفباری سے وادی کے بعض دور افتادہ علاقوں کا اپنے ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل، کیرن اور کرناہ میں قریب ایک فٹ برف جمع ہوئی جس کے باعث یہ علاقے ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوگئے ہیں۔Schools Closed In Kashmir Due To snowfallانتظامیہ نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں آٹھویں جماعت تک کے سکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ وہیں نویں سے لے کر دیگر جماعتوں کے اسکول معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔بتادیں کہ خط چناب میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے موسلا دھار بارشیں اور برف باری کے باعث کئی علاقے کٹ کررہ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.