Syama Prasad Mukerjee Death Anniversary: 'ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا مشن پورا ہو گیا'

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 8:47 PM IST

’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا مشن پورا ہو گیا‘

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) Syama Prasad Mukerjee Remembered on his Death Anniversaryکی جانب سے پارٹی کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سرینگر: جمعرات کو سرینگر کے ٹیگور حال میں بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈران و کارکنان کی جانب سے پارٹی کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ Programme in Srinagar on Syama Prasad Mukerjee Death Anniversaryتقریب کے دوران آنجہانی کی تصویر پر گل پوشی کی گئی جبکہ ’ڈاکٹر شاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انیربان گنگولی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انکے علاوہ جموں و کشمیر یوٹی انچارج اشیش سود، وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور سینئر بی جے پی لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی سمیت پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی تقریب میں شرکت کی اور پارٹی کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا مشن پورا ہو گیا‘

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مشاہدہ کرنے سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ ’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا مشن پورا ہو گیا ہے۔‘‘

’تشدد اب کشمیر میں نہیں بنگال میں ہوتا ہے‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر گنگولی کا کہنا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ (شاما پرساد مکھرجی) بھارت کا جو مستقبل سوچتے تھے، اُسے میں نے آج یہاں آکر محسوس کیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے دیکھ رہے ہیں کشمیر کا ماحول بدل رہا ہے۔ BJP Leaders Pays Tribute to Syama Prasad Mukerjeeمشکلات کے باوجود وزیر اعظم نریندرا مودی کا نیا کشمیر یہاں صاف دکھائی دے رہا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اُن (مکھرجی) کا مشن پورا ہو گیا ہے۔ ایک آئین بھی ہے، ایک نشان بھی ہے، آنے والے دنوں میں انتخابات بھی ہونگے۔ کشمیر میں تشدد نہیں ہوتا ہے، اب بنگال میں ہوتا ہے۔ کشمیر بدل رہا ہے۔‘‘

’جموں و کشمیر میں انتخابات جلد ہونگے‘

پارٹی کے جموں و کشمیر یوٹی انچارج اشیش سود نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’جہاں ہوا بلیدان مکھرجی کا وہ کشمیر ہمارا ہے۔ مکھرجی نے جس کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیشکیا وہ خواب سچ ہو چکا ہے۔ جب اتنی بڑی تعداد میں یہاں لوگ جمع ہوکر اُن کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو یہ ایک خواب پورا ہونے سے کم نہیں ہے۔‘‘

انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’حدبندی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اب ووٹر لسٹ جاری کیا جائے گی۔ انتخابات بہت جلد ہونگے۔ ہاں جو لوگ ہلاکتوں کی وجہ سے سیاسی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کامیاب نہیں ہونگے۔‘‘

’ہلاک کیے گئے پارٹی کارکنان کو بھی خراج عقیدت پیش‘

پارٹی کی سینئر لیڈر اور وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا تھا کہ ’’خطے کے کونے کونے سے لوگ یہاں آئے تھے۔ جموں کشمیر کے باہر سے بھی لیڈران یہاں آئے تھے، سب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیاما پرساد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہمیں فخر ہے کہ اُن کا مشن پورا ہوا ہے۔‘‘

بی جے پی ریاستی یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کا دن ہم ’بلیداں ڈیوس‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ آج ہم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ٹیگور حال میں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اُن کے ساتھ ساتھ ہم پارٹی کے اُن 26 کارکنان کو بھی، جنہوں نے شیاما پرساد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں، کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.