Fraud Alert: دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے پولیس نے کیا عام لوگوں کو خبردار

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 2:01 PM IST

Police Warned the Public to Avoid Fraud

آئی جی پولیس کی جانب سے ٹویٹ پیغام کے ذریعے عام لوگوں سے اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ فرضی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے دھوکہ دہی کر کے ان سے رقومات اینٹ لینے والے افراد سے باخبر اور چوکنا رہیں۔ Police Warned the Public to Avoid Fraud

سری نگر: آئی جی پولیس وجے کمار IG Police Vijay Kumar نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ایسے افراد سرگرم ہوگئے ہیں جو کہ فرضی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے دھوکہ دہی کر کے ان سے رقومات اینٹ لیتے ہیں۔ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی جی پی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے عام لوگوں سے کہا ہے کہ ایسے عناصر سرکاری افسران کی تصویریں انٹرنیٹ سے حاصل کرتے ہیں اور جعلی سم کارڈ پر واٹس ایپ اکاؤنٹ بناتے ہیں۔ پھر کسی سرکار افسر کی تصویر کو واٹس ایپ نمبر پر ڈسپلے تصویر کے طور پر اپ لوڈ کردیتے ہیں۔ Police Warned the Public to Avoid Fraud

آئی جی پی نے کہا ہے کہ ایسے فراڈی افراد ان تصویروں سے عوام کو دھوکہ میں رکھتے ہیں اور عام لوگوں سے مالی یا انتظامی مدد کرنے کی خاطر لوگوں سے رقم منتقل کرنے کے حوالے سے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔ ایڈوائزری میں عام لوگوں کو ایسے عناصر سے خبردار رہنے کو کہا گیا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لے کر کسی بھی نامعلوم واٹس ایپ صارفین کی جانب سے بھیجے گئے کسی بھی مسیج یا پیغام کا نہ تو کوئی جواب دیں اور نہ ہی رقم کی منتقلی یا آن لائن کوئی گفٹ خریدیں۔

آئی جی پولیس وجے کمار کی جانب سے اس ایڈوائزری میں عام صارفین کو چوکنا رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنے کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور او ٹی پی کے علاوہ لین دین سے منسلک کوئی بھی نمبر یا پاس ورڈ کسی سے شیئر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:
How to Safeguard Yourself from Loan Frauds: قرض دھوکہ دہی سے اپنے آپ کو کس طرح محفوظ رکھیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.