LG on Sericulture in Kashmir ریشم کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کوشاں، منوج سنہا

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 5:23 PM IST

Updated : Sep 30, 2022, 6:52 PM IST

ریشم کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کوشاں: منوج سنہا

سرینگر میں ریشم کی صنعت سے متعلق منعقد کیے گئے ایک ورکشاپ کے دوران اس صنعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ستائش اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں سیری کلچر (خام ریشم تیار کرنے کی صنعت) پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریشم کی صنعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی ستائش کے ساتھ ساتھ ریشم کی صنعت سے متعلق ایک کتاب کی رسم رہنمائی بھی کی گئی۔ LG inaugurates Workshop on Sericulture in Kashmir

ریشم کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کوشاں: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں ریشم کی زراعت ’’سلک سماگرا اور اس سے آگے‘‘ کے عنوان سے انعقاد کیے گئے ورکشاپ کے دوران تقریر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھا کہ ’’یہ ورکشاپ یو ٹی میں ریشم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو اس صنعت میں جدید ترین سائنسی دریافت، ٹیکنالوجی اور سرکاری اسکیموں کی آگاہی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ایک موثر ٹول کے طور پر کام کرے گا۔‘‘Workshop on Sericulture in Kashmir

سنہا کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا بنیادی مقصد اس خواب کے تانے بانے سے وابستہ کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے اور انفرادیت، خوبصورتی اور آسانی کو یقینی بنانا ہے جو کہ جموں و کشمیر کے دستکاری کی پہچان ہے اور عالمی مارکیٹ پر حاوی ہے۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں انتظامیہ، ریشم کی زراعت میں تبدیلی کے لیے درکار تربیت، ٹیکنالوجی کی معلومات، آئی ٹی ٹولز اور اس طرح کے دیگر بنیادی ڈھانچے کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘Kashmir Sericulture

اس موقع پر ریشم کی صنعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ستائش و حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ وہیں ریشم سے متعلق ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔

مزید پڑھیں: Sericultural Seasonal Casual Employees Protest: جموں وکشمیر سیریکلچر کیجول لیبرز و ڈیلی ویجرز ایسو سی ایشن کا احتجاج

Last Updated :Sep 30, 2022, 6:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.