LG Cancels Sub Inspector Recruitments: سب انسپکٹر بھرتیاں منسوخ، سی بی آئی کو تحقیقات کی ہدایت

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 3:40 PM IST

سب انسپکٹر بھرتیاں منسوخ، سی بی آئی کو تحقیقات کی ہدایت

’’سب انسپکٹر بھرتی عمل کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور سی بی آئی کو اس کی مکمل جانچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘ JK Sub Inspector Recruitments Cancelled

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ’’حالیہ پولیس سب انسپکٹر بھرتی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد بھرتی کے پورے عمل کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور سنٹرل بیریو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو اس کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘ JK LG Cancels Sub Inspector Recruitments لیفٹیننٹ گورنر آفس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس حوالے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’سب انسپکٹر بھرتی عمل کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور سی بی آئی کو اس کی مکمل جانچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’یہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب پہلا بڑا اقدام ہے اور حکومت جلد ہی نئی بھرتی کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔‘‘ CBI to probe JKSI Recruitments غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کر کے اس کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

احتجاج اور تنقید کے بعد ایل جی انتظامیہ نے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بے ضابطگیوں میں ایس ایس بی کے چند ممبران کے ملوث ہونے کا عندیہ ملا ہے اور سی بی آئی جانچ کے بعد اس کا مکمل پردہ فاش ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سب انسپکٹر تقرری بدعنوانی معاملہ پر ایل جی کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.