LG Sinha Reviews Amarnath Yatra Preparations: منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 7:56 AM IST

امرناتھ یاترا کی سیکورٹی صورتحال پر ایل جی کی میٹنگ

میٹنگ میں یاتریوں کی سہولیات کیلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹیلی کام مواصلات، صحت کی دیکھ بھال، فائر سیفٹی، بجلی اور پانی کی فراہمی، موسم کی پیشنگوئی، لنگر کے انتظام، صفائی، رہائش اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ Amarnath Yatra 2022

سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے امرناتھ یاترا کے لیے سیکورٹی انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری ،پولیس، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور دیگر کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر افسران نے لیفٹیننٹ گورنر کو سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ امرناتھ یاترا سے متعلق کئے گئے مختلف انتظامات پر بھی بات ہوئی ۔ Amarnath Yatra 2022

میٹنگ میں یاتریوں کی سہولیات کیلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹیلی کام مواصلات، صحت کی دیکھ بھال، فائر سیفٹی، بجلی اور پانی کی فراہمی، موسم کی پیشنگوئی، لنگر کے انتظام، صفائی، رہائش اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے امرناتھ شرائن بورڈ اور دیگر محکموں کی طرف سے 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ جی یاترا کے پرامن انعقاد کیلئے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ LG Sinha reviews Amarnath Yatra preparations

یاد رہے کہ کورنا وائرس کے مسلسل دو لاک ڈاؤن کے بعد امسال ۳۰ جون سے ۱۱ اگست تک یاترا منعقد کی جارہی ہے جس میں حکام کے مطابق چھ سے آٹھ لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد مرکز نے یاترا کو سنہ 2019 میں درمیان میں ہی روک دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ماضی میں امرناتھ یاتریوں پر ضلع اننت ناگ میں سرینگر جموں شاہراہ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے چند ایک حملے ہوئے جس میں چند یاتری ہلاک ہوئے تھے-

ان حملوں کے بعد یاترا کو محفوظ بنانے کے لئے شاہراہ پر سخت سیکورٹی فورسز کا پہرہ رکھا جاتا ہے اور شاہراہ سے متصل تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی حصار رہتا ہے۔ واضح رہے امرناتھ یاترا 2022 کیلئے آن لائن رجسٹریشن 11 اپریل کو شروع ہوئی اور یاتریوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کا بڑا بندو بست کیا گیا ہے۔



یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra 2022: یاترا کے پیش نظر پہلگام کے کئی مقامات کی سیرو تفریح پر پابندی عائد


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.