Panel to Determine Buffers Around Dal Lake جھیل ڈل اور منسلک آبی ذخائر کا تعین، کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 4:56 PM IST

جھیل ڈل اور منسلک آبی ذخائر کا تعین، کمیٹی تشکیل

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ڈل جھیل اور اس سے منسلک آبی ذخائر کے گرد و نواح کا تعین کرنے کے لیے تکنیکی کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرینگر سمارٹ سٹی کے دائرے میں آنے والیے جھیل ڈل اور اس سے منسلک آبی ذخائر کے گرد و نواح کا تعین کرنے کے لئے ماہرین کی تکنیکی کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ کمیٹی کو 2 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ JK Admin Forms Panel to Determine Buffers Around Dal Lake

جھیل ڈل اور منسلک آبی ذخائر کا تعین، کمیٹی تشکیل

حکام کے مطابق یہ کمیٹی 13 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں 5 سرکاری ممبران کے علاوہ 8 ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (LCMA) کے نائب چیئرمین کو سونپی گئی ہے جبکہ سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین محکمہ ماحولیات و جنگلات کے نمائندے، جو کہ فارسٹر کے عہدے سے کم نہ ہو، کے علاو ٹاؤن پلانگ آرگنائزیشن کشمیر کے چیف ٹاؤن پلانر اور محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر یا ان کی جانب سے نامز کوئی نمائندہ، جنہیں آبی ذخائر اور جھیلوں سے متعلق کافی جانکاری ہو، ممبران ہوں گے۔ Committee Formed to Determine Buffers Around Dal Lake

مزید پڑھیں: Dal Lake Navigation Channel ڈل جھیل میں نیوی گیشن چینلز کی بحالی کا کام شروع

واضح رہے کمیٹی کو ان آبی ذخائر کے تحفظ کے مفاد میں ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمیٹی کو جموں وکشمیر لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں اور اس آرڈر کے اجرا کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر کمیٹی اپنا کام مکمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Cleaning Drive in Dal Lake جھیل ڈل کی شان رفت بحال کرنے کے لیے مشن موڈ کے تحت کام جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.