International Forest Day in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 10:57 PM IST

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات International Forest Day in Jammu And Kashmir منایا گیا۔ اس دوران شجرکاری مہم Plantation Drive میں حصہ لینے کی اپیل بھی کی گئی۔

اننت ناگ میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا International Forest Day In Anantnag

International Forest Day in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ڈاک بنگلو کھنہ بل میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ نے کہا کہ انسانی زندگی کے لئے پیڑ پودوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد جنگلات کے رقبے کو بڑھانا اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اے ڈی سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خستہ حال جنگلات کی بحالی میں محکمہ جنگلات کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور گرین جے کے، کے زیراہتمام شجر کاری مہم کا حصہ بنیں۔

وہیں اس موقع پر ڈی ایف او سوشل فاریسٹری شمع روہی نے کہا کہ محکمہ رواں سال مختلف اقسام کے تقریباً 2 لاکھ درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہے، جن میں سے 50 ہزار درخت غیر جنگلاتی علاقوں میں لگائے جائیں گے تاکہ ضلع سرسبز و شاداب ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی مہم کو فروغ دینے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بلاک سطح پر بیداری کیمپوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ ڈاک بنگلو کھنہ بل میں شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران اور سول سوسائٹی کے کئی ارکان موجود تھے۔

سرینگر میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا International Forest Day In Srinagar

International Forest Day in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ سرینگر میں بھی عالمی یوم جنگلات منایا گیا۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر میں 21 مارچ کو عالمی یوم جنگلات کا دن منایا گیا۔

اس سلسلے میں سرینگر کے تاریخی ایس پی کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جہاں کمیشنر کشمیر پی کے پولے نے پودے لگاکر تقریب کا انعقاد کیا۔ اس دوران اس سال اسمارٹ سیٹی کے مناثبت سے آزادی کے مہا اتسو کے طور 75000 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر پی کے پولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پورے کشمیر میں 75000ہزار پودے لگائے جائیں گے، جس سے آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

شوپیان میں شجر کاری مہم International Forest Day

International Forest Day in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر آج جنوبی ضلع شوپیان میں جنگلات کے تحفظ کے بارے میں عوامی سطح پر آگاہی وشعور پیدا کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران کہی جگہوں پر پودے لگائے گئے۔

اس تقریب کی صدارت محکمہ جنگلات کے ڈی ایف آو شوپیاں شیخ محمد ایوب نے کی۔ اس دوران ڈی ایف آو شوپیاں نے بتایا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس خطہ کو سبز وشاداب کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ جنگلات لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی زمینوں کو بھی آباد کرنے کی ضرورت ہے، زمینوں کو آباد کرنے کیلئے شجر کاری، شجر پروری انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آج دیہی اور شہری علاقوں میں زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہے۔ لوگ کھیتی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر کولگام میں پروگرام منعقد کیا گیا

International Forest Day in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر کولگام کے گوریمنٹ گرلز ہائی سکنڈری اسکول میں محکمہ جنگلات کی جانب سے جانکاری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال بٹ نے شجر مہم سے پُروگرام کا افتتاح کیا۔

پروگرام میں اسکولی بچوں نے ثقافتی پُروگرام بھی پیش کیے اور اس دن کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی سی، ڈی ایف او سمیت طلبا و طلبات موجود رہے۔

ترال میں شجرکاری مہم کا آغاز Plantation drive in Tral

International Forest Day in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر آج سوشل فارسٹری زون ترال کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ عالمی یوم جنگلات کو کشمیر میں نوروز کے نام سے بھی منایا جاتا ہے۔

مہم کا افتتاح بلاک آفیسر زون ترال نزیر احمد نے کیا جبکہ اس موقع پر سوشل فارسٹری کے عہدیداران کے علاوہ مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس مہم کے دوران مقامی پارک میں ڈیڑھ سو سے زائد پیڑ لگائے گئے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے شجرکاری کی اس مہم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مقامی شہری محمد امین نے بتایا کہ شجرکاری کی وجہ سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے یہ مہم جاری رہنی چاہئے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوشل فارسٹری کے بلاک آفیسر نذیر احمد نے بتایا کہ آج کے دن بین الاقوامی سطح پر جنگلات کا دن منایا جاتا ہے، جس کو یہاں نوروز کے بطور ہم مناتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے شجرکاری مہم میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ Plantation drive in Tral

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.