Chief Secy on Digital Land Passbooks ستمبر کے آخر تک زمین کے ڈیجیٹل پاس بک جاری کیے جائیں گے

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 3:21 PM IST

ستمبر کے آخر تک زمین کے ڈیجیٹل پاس بک اجرا کیے جائیں گے

چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کا کہنا ہے کہ زمینوں کے ڈیجیٹل پاس بک تین مختلف زبانوں بشمول ہندی، انگریزی اور اردو میں جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔ Kashmir Land Record

سرینگر: جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کا کہنا ہے کہ ستمبر کے آخر تک جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں سبھی اراضی مالکان کو ڈیجیٹل لینڈ پاس بک مل جائیں گے۔‘‘ سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ارون کمار مہتا نے کہا کہ اراضی پاس بک تین مختلف زبانوں - بشمول ہندی، انگریزی اور اردو میں جاری کیے جائیں گے۔ Arun Kumar Mehta on Digital Land Passbooks

ستمبر کے آخر تک زمین کے ڈیجیٹل پاس بک اجرا کیے جائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ پہلا موقع ہو گا کہ اراضی کے پاس بکس، مقامی زبانوں میں جاری کیے جائیں گے جسے لوگ آسانی کے ساتھ سمجھ سکیں گے۔‘‘ ارون کمار نے بتایا کہ اس سے قبل اراضی دستاویز ایک ایسے زبان اور ایسے خط میں لکھے جاتے تھے جو عام عوام کی سمجھ سے بالا تر تھے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ڈیجیٹل پاس بک سے لینڈ مافیا سمیت دیگر کئی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔Digital Land Passbooks in Jammu and Kashmir

’’مشن یوتھ جموں و کشمیر‘‘ کے تحت سرینگر میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ کھیل مقابلوں کی اہمیت کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیل مقابلوں کی جانب راغب کرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تندرست معاشرے کے لیے نوجوانوں کا جسمانی و ذہنی طور تندرست ہونا ناگزیر ہے اور ذہنی و جسمانی تندرستی کے لیے کھیل مقابلوں میں شرکت انتہائی لازمی ہے اور کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑی سماج و ملک مخالف سرگرمیوں خصوصاً منشیات سے دور رہتے ہیں۔ Arun kumar on Drug Menace

مہتا نے مزید کہا کہ ’’جو لوگ منشیات کا شکار ہیں انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ انہیں معاشرے کی مدد کی ضرورت ہے۔ سرکار نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور ایسی ہی ایک کوشش یہ ہے کہ ہم کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو اچھی اور صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: Digitization of Jambandies In Pulwama : لینڈ ریکارڈز کو آن لائن کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.